Islam Times:
2026-07-24@01:30:34 GMT

یوم سیاہ کے موقع پر روندو میں ریلی، عوام کی بڑی تعداد شریک

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

یوم سیاہ کے موقع پر روندو میں ریلی، عوام کی بڑی تعداد شریک

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر روندو انتظامیہ کی جانب سے کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر آفس روندو سے ہوا جو مین بازار ڈمبوداس تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو نے کی، جبکہ ایڈیشنل ایس پی روندو، اسسٹنٹ کمشنر روندو، تحصیلدار روندو سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران، علمائے کرام، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی، انجمنِ تاجران، انجمنِ غازیان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان"، پاک فوج زندہ باد اور “کشمیری عوام کے ساتھ ہیں” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ فضا وطن دوستی، اتحاد، اور یکجہتی کے جذبات سے گونج اٹھی۔ریلی کے اختتام پر ایک پُرامن اجتماع منعقد ہوا جس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو، اسسٹنٹ کمشنر روندو، مولانا صادق حسن اور ایس ایم مُبارک نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آخر میں کشمیر کی آزادی، پاک فوج کی کامیابی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار