عوامی زمینوں اور پہاڑوں پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دینگے، عوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
رہنما عوامی ایکشن کمیٹی سید شبیر موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رُوندو کے بعد انتظامیہ نے کھرمنگ کے ہِندی گاؤں میں بھی نقل و حرکت کی ہے، جس پر عوام کو تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام بارگاہ تھلاکھور میں عوامی ایکشن کمیٹی ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام ایک اہم عوامی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں گلگت بلتستان میں نافذ کیے جانے والے متنازعہ قوانین خصوصاً گرین ٹورزم اور لینڈ ریفارمز بل کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ان قوانین کے ذریعے خطے کی عوامی ملکیتی زمینوں اور پہاڑوں پر غیرقانونی قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ رہنما عوامی ایکشن کمیٹی سید شبیر موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رُوندو کے بعد انتظامیہ نے کھرمنگ کے ہِندی گاؤں میں بھی نقل و حرکت کی ہے، جس پر عوام کو تشویش ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موضع داپا کے عوام ہوشیار رہیں اور اگر کوئی شخص پہاڑوں پر قبضے یا سروے کی نیت سے چڑھنے کی کوشش کرے تو فوری طور پر آگاہ کریں۔ عوام بھرپور مزاحمت کریں گے اور اپنی زمینوں کی حفاظت ہر صورت ممکن بنائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوامی ایکشن کمیٹی
پڑھیں:
وزیراعظم کا پاکستان میں کرپشن سے متعلق عوامی تاثرات پر مبنی رپورٹ پر اظہار اطمینان
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے بارے میں عوامی تاثر پر مبنی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سروے کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے یہ رائے دی ہے کہ ہماری حکومت کے دوران انہیں کرپشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ عوام کی یہ رائے کرپشن کے خلاف جنگ اور شفافیت کے فروغ کے حوالے سے ہماری کوششوں کا اعتراف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی اکثریت نے معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو کامیاب قرار دیا جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی یہ رپورٹ حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے ہر شعبے میں میرٹ اور شفافیت سے بھرپور نظام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا اور اس حوالے سے مزید کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے، اصلاحات اور حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر مثبت عوامی رائے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ؛ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔