جمائما کا سیاسی فیصلہ، قاسم و سلیمان پاکستان سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو ان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قاسم اور سلیمان نے بڑا کھیل کھیلا | کیا عمران خان کی رہائی کے لیے عالمی عدالتِ انصاف سے اپیل کی گئی؟
انگریزی اخبار میں شائع صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق دونوں بیٹوں کو امریکا سے واپس لندن بلا لیا گیا ہے تاکہ انہیں ان خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے جو مبینہ طور پر عمران خان کے قریبی عزیزوں، خصوصاً ان کی بہنوں کی جانب سے لاحق ہو سکتے ہیں۔
تحریک انصاف کے ایسے ذرائع جنہیں جمائما گولڈ اسمتھ سے ذاتی شناسائی ہے، انہوں نے ہی انہیں مطلع کیا کہ پاکستانی ریاستی اداروں سے زیادہ خطرہ دراصل خان کی قریبی رشتہ دار خواتین سے ہو سکتا ہے، جنہوں نے کبھی جمائما کو اپنی بھابھی کے طور پر قبول نہیں کیا، نہ ہی ان کے بچوں سے کسی جذباتی تعلق کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پریشان ہیں؟
ادھر تحریک انصاف کی قیادت، خصوصاً امریکا میں پارٹی دھڑوں کو اس بات پر شدید مایوسی ہوئی ہے کہ قاسم اور سلیمان کے حالیہ دورۂ امریکا کو وہ پذیرائی نہ مل سکی جس کی توقع کی جا رہی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جمائما سلیمان صالح ظافر عمران خان قاسم ہی ٹی آئی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سلیمان صالح ظافر ہی ٹی ا ئی قاسم اور سلیمان
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔