اداکارہ حنا رضوی نے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ حنا رضوی اور ان کے شوہر عمار احمد خان کے درمیان راہیں جدا ہو گئیں، اداکارہ نے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔
اداکارہ حنا رضوی نے اپریل 2024 میں اداکار اور دوست عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی جس میں عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔
تاہم آج انسٹاگرام اسٹوری میں حنا رضوی نے شوہر عمار احمد خان سے طلاق کا اعلان کردیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’بڑے دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ کوئی آسان قدم نہیں تھا اور ہم دونوں کو مزید یہ فیصلہ کرنے کے لیے وقت درکار ہے کہ اس رشتے کے مستقبل کے لیے کیا بہتر ہے، تب تک براہ کرم ہمارے بارے میں کوئی رائے قائم نہ کریں۔‘
حنا رضوی نے مزید لکھا کہ ’ایک عجازانہ درخواست، براہ کرم اپنے منفی ریمارکس سے ہماری زندگیوں کو دکھی نہ کریں۔
حنا رضوی نے اس سے قبل انسٹاگرام پر کچھ معنی خیز پوسٹ شیئر کی تھیں جو ان کی علیحدگی کا اشارہ دیتی ہیں۔
Post Views: 2.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شوہر عمار احمد خان حنا رضوی نے
پڑھیں:
کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا
کورنگی عوامی کالونی میں خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی عوامی کالونی نمبر 2 میں واقع گھر میں خاتون کو گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔
مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ زینت زوجہ غلام قمبر لغاری کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون کی دو شادیاں تھیں اور مقتولہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث اس کے شوہرغلام قمبر لغاری اور حقیقی بھائی مٹھا خان جمالی کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایچ او عوامی کالونی خالد میمن نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع مدد گار 15 پر کسی شہری کی جانب سے دی گئی تھی، گھر سے آلہ قتل تاحال نہیں ملا ہے، گرفتار ملزمان نے قتل کرنے کے بعد آلہ قتل جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا جسے تلاش کیا جا رہا ہے، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔