پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں، پاک چین شراکت داری مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی عمدہ مثال ہیں۔ پاکستان اور چین کے تذویراتی تعلقات باہمی اعتماد کی عمدہ مثال ہیں، پاک چین تعلقات غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہیں، بدلتے تذویراتی ماحول کے باوجود پاک چین دوستی ہمیشہ مضبوط اور ناقابل شکست رہی ہے۔
بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلیے شرمناک ہے:عظمیٰ بخاری
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے دفاع، سیکیورٹی اور قومی تعمیر و ترقی میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ منفرد ہے، دونوں ملکوں کے درمیان رشتہ آزمودہ اور ہر بدلتے علاقائی و عالمی چیلنج کے باوجود انتہائی مضبوط ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کا کردار اہم ہے۔
کراچی؛ڈی ایچ اے میں فائرنگ سے زخمی سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے پاک چین تذویراتی شراکت داری کے لیے بھرپور حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان اور چین کے تعلقات کی مضبوطی اور تذویراتی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ اور چینی سفارتخانے کے افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
سرآپ کو جویہ تکلیف ہورہی ہے شایدان بے گناہوں کی آہ ہو سکتی ہے،تھانہ شادمان کیس میں دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کو دل کی تکلیف پر وکلا کی گفتگو
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا پُرتپاک خیرمقدم کیا اور پیپلز لبریشن آرمی کو 98ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان اور چین فیلڈ مارشل پاکستان ا پاک چین چین کے
پڑھیں:
ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونی ہیں، سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ پانی روکنے کے عمل کو اعلان جنگ تصور کیاجائیگا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،جو ملک دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے بھارت کا اس پر الزام لگانا باعث حیرت ہے۔