فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں۔
ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ کلمہ کی بنیاد پرپاکستان حاصل کیا گیا۔ وطن عزیز پوری دنیاکے مسلمانوں کی تمناؤں کا مرکزہے۔ 14 اگست ہم بڑی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم حقوق کشمیرمنائیں۔ بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہاہے۔ غزہ میں 60 ہزار سے زائد افراد کو شہیدکردیا گیا۔ اہل غزہ اس وقت بھوک سے مرر رہے ہیں۔ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔ یوم حقوق کشمیرکے لیے پورے شہرمیں پروگرامات منعقد ہوں گے۔
منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کو متحد ہونا پڑے گا۔ مسلم دنیاکے سپہ سالاروں کی سربراہی فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیرکریں۔ پوری قوم فیلڈمارشل کے ساتھ شانہ بشانہ ہوگی۔
کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ مستقل تعطل کا شکار ہورہا ہے۔ ایم کیو ایم کی رہنما سمیت دیگر ذمے داروں نے کےفور کا دورہ کیا۔ سندھ کو برباد کرنے میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے۔ پورے اورنگی ٹاؤن میں پورے مہینے پانی نہیں آتا۔ شہرکے مختلف علاقے پانی سےمحروم ہیں۔ واٹر کارپوریشن کس مرض کی دواہے؟ پورے شہرمیں پانی اور سیوریج کامسئلہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار چین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد ای سی ایل میں نام؛ وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ کرنیکا حکم اسلام آباد میں جعلی وکیل کا بھانڈا پھوٹ گیا،ٹک ٹاک پر کیسے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا؟ وفاقی وزیر چوہدری سالک کی کوششیں رنگ لے آئیں: مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری پی ایم ڈی سی کی ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نیا رجسٹرار کون ہو گا، تفصیلات سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مسلم دنیا کے سپہ سالاروں جماعت اسلامی فیلڈ مارشل نے کہا

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے رکن ،قائداعظم مزار یونین کے جنرل سیکریٹری اور مدرسہ اسلامیہ برمی کالونی کے مہتم محمد حمید انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ میں مرزا فرحان بیگ، عبدالجمیل خان، نویداختر، منصور فیروز، محمد قاسم جمال و دیگر نے شرکت کی۔

 

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے مسائل اجتماع عام میں پیش کریں گے،کاشف سعید
  • جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب
  • غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، مسلم وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • لاہور کو فتح کرلیا تو ملک میں جماعت اسلامی کا راج ہوگا، لیاقت بلوچ
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • پشاور، جماعت اسلامی کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب