ناگپور(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈیا کے شہر ناگپور میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک یا دو نہیں بلکہ آٹھ بار شادی کرنے اور پیسوں کے لیے آٹھ شوہروں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔

خاتون کے خلاف ناگپور کے تین پولیس سٹیشنوں کے ساتھ ساتھ چھترپتی سمبھاجی نگر، ممبئی اور پاوانی کے تھانوں میں بھی ایسے ہی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

خاتون کے پہلے شوہر سے لے کر اُن کے آٹھویں شوہر تک سبھی نے مل کر عدالت میں ایک حلف نامہ جمع کروایا ہے جس میں انھوں نے عدالت کو بتایا کہ انھیں کس طرح دھوکہ دیا گیا۔

’میں طلاق یافتہ ہوں، دوبارہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہوں‘
گٹی کھادن پولیس سٹیشن کی پولیس انسپکٹر شاردا بھوپالی نے بتایا ہے کہ ان خاتون کا نام سمیرا فاطمہ ہے اور وہ ایم اے (انگریزی) بی ایڈ ہیں۔ وہ مومن پورہ کے ایک سکول میں اُستانی بھی ہیں اور ان کی پہلی شادی بھیونڈی میں ہوئی تھی۔

سنہ 2024 میں ناگپور کے غلام غوث پٹھان نے پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ سمیرا فاطمہ نامی خاتون نے انھیں دھوکہ دیا ہے جن سے اُن کے ملاقات فیس بک پر ہوئی تھی۔
انھوں نے سمیرا کے خلاف جو درخواست پولیس میں دی اُس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’سمیرا نے کہا تھا کہ میں طلاق یافتہ ہوں اور دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔‘

اس کے بعد دونوں کی ملاقاتوں میں اضافہ ہوا۔ وہ دن رات فون پر بات کرتے تھے۔ پھر ایک وقت ایسا بھی آیا جب سمیرا نے غلام کو فحش ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی اور ان پر شادی کرنے کا دباؤ ڈالا۔

دونوں کی شادی ہو گئی لیکن شادی کے بعد بھی وہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر غلام سے پیسے بٹورتی رہیں۔

سمیرا کی اس سے پہلے بھی کئی شادیاں ہو چکی ہیں
معاملہ یہاں تک ہی محدود نہیں رہا وہ اس کے علاوہ دیگر وجوہات کے نام پر بھی لاکھوں روپے کا مطالبہ کرتی رہیں۔ اگر غلام غوث کسی بھی وجہ سے اُنھیں پیسے دینے سے انکار کرتے تو وہ اپنے گروہ کے لوگوں کو بلاتیں اور انھیں ڈرایا دھمکایا جاتا حتیٰ کہ نوبت مار پیٹ تک پہنچ جاتی۔ اس سب سے پریشان ہو کر غلام پٹھان سمیرا سے الگ رہنے لگے۔

غلام کو جلد ہی سمیرا کی حقیقت کا علم ہو گیا، اب وہ یہ جانتے تھے کہ وہ پہلے بھی کئی شادیاں کر چُکی ہیں۔ انھوں نے اپنے سابقہ شوہر کو طلاق دینے سے پہلے ہی غلام سے شادی کر لی تھی۔

سمیرا کی جانب سے دکھایا گیا طلاق نامہ بھی جعلی تھا۔ انھوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر ان سے لاکھوں روپے بھی لیے تھے۔

غلام کی شکایت کے مطابق، گٹی کھادن پولیس سمیرا کی تلاش میں تھی۔ جب پولیس انھیں کُچھ ماہ پہلے گرفتار کرنے کے لیے پہنچی تو وہ حاملہ تھیں۔

اس لیے پولیس نے انھیں گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرا دیا۔ لیکن وہ وہاں سے بھی بچ بچا کر ایک پرائیویٹ ہسپتال میں چلی گئیں۔ پولیس کے کئی مرتبہ بلانے اور نوٹس کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئیں۔ اس کے بعد اب پولیس نے بڑی مُشکل سے مگر انتہائی احتیاط سے منصوبہ بندی کے تحت انھیں گرفتار کیا ہے۔

معاملہ عدالت میں گیا تو آٹھ شوہر سامنے آ گئے
پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ سمیرا نے غلام سے شادی کرکے نہ صرف انھیں دھوکہ دیا بلکہ انھوں نے چار یا پانچ دیگر لوگوں سے بھی شادی کی تھی۔

لیکن جب معاملہ عدالت میں گیا تو ان کے آٹھ شوہر سامنے آ گئے۔ وہ سب عدالت میں پیش ہوئے اور حلف نامہ داخل کیا۔ ان آٹھ شوہروں نے اپنے وکلا کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کی اور ان خاتون کے بارے میں تمام ضروری معلومات اور حقائق سامنے رکھ دیے۔
فی الحال درج کی جانے والی شکایت کے مطابق سمیرا نے سنہ 2017 میں شادی کے بعد دھوکہ دینے کا یہ کام باقائدہ منصوبہ بندی کے ساتھ شروع کیا تھا۔ اپنے پہلے شوہر کو طلاق دیے بغیر، وہ ویب سائٹس یا سوشل میڈیا کے ذریعے مسلم برادری کے امیر طلاق یافتہ مردوں کی تلاش کر رہی تھی اور ان سے میل ملاقاتوں کی کوشش کر رہی تھیں۔

وہ جب بھی کسی سے آن لائن ملتیں تو بس یہی کہتیں کہ ’میں بھی طلاق یافتہ ہوں اور دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہوں۔‘

اس کے بعد وہ انھیں جعلی طلاق نامہ دکھا کر ان سے شادی کرتی تھیں۔ اگلے دو تین مہینوں میں وہ ان سے پیسے وصول کرتیں، انھیں ویڈیو وائرل کرنے اور جھوٹی شکایتیں کرنے اور مزید پیسے وصول کرنے کی دھمکی دیتیں۔

اگر وہ پیسے ادا نہیں کرتے تھے تو وہ اپنے لوگوں کو فون کرتی تھیں اور مار پیٹ کا سلسلہ شروع ہو جاتا تھا۔ وہ اپنے شوہر کو اُن کی مدد سے ڈراتی دھمکاتیں تھیں۔ ان کے پیسے لوٹنے اور جھگڑنے کے بعد وہ کسی اور شخص کو تلاش کرتی تھیں اور اس کے ساتھ بھی چند ہی دنوں میں بس یہی سب کُچھ ہوتا تھا۔

اب تک وہ اس طرح لاکھوں روپے لوٹ چکی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ اُن کا طریقہ واردات ہے۔

بہت سے لوگوں نے سامنے آنے سے انکار کیا ہے
سمیرا کے شادیوں کے اس پورے معاملے میں ایک اور فرد ایسے بھی ہیں کہ جو ایک مشہور بینک میں مینیجر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ سمیرا کی اُن سے بھی فیس بک پر ملاقات ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ یہ میڈیا پر آنے والے سمیرا کے آٹھ شوہر ہیں کہ جو اب تک اُن کے خلاف عدالت میں پیش ہوئے ہیں، جبکہ ابھی بھی ایسے بہت سے لوگ ہیں کہ جو اس معاملے میں بدنامی کے ڈر سے سامنے آنے سے گُریزاں ہیں۔

فی الحال عدالت نے سمیرا کو جیل بھیج دیا ہے اور انھوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ انھوں نے صرف چھ شادیاں کی ہیں۔

عدالت نے ان سے طلاق نامے مانگے لیکن وہ نہیں دے سکیں۔ اس کے علاوہ ان کے بیان کے مطابق نکاح نامہ بھی تیار کیا گیا تھا مگر وہ ان میں سے کسی بھی اہم کاغذ کو عدالت میں پیش نہیں کر سکیں۔

چونکہ یہ تمام شادیاں مسلم رسم و رواج کے مطابق ان کے اپنے گھر میں ہوئی تھیں، لہذا ملزم خاتون نے بچے کے لیے ضمانت کی درخواست کی ہے۔

لیکن شکایت کنندہ کی وکیل فاطمہ پٹھان نے کہا کہ عدالت نے ان کے بیٹے کو اُن کے آخری یعنی آٹھویں شوہر کے حوالے کر دیا ہے اور خاتون کو جیل بھیج دیا ہے۔

اس دوران بی بی سی نے ملزم خاتون سمیرا کے وکلا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انھوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: طلاق یافتہ عدالت میں سمیرا کی انھوں نے ہوئی تھی خاتون کے سمیرا کے کے مطابق پولیس نے کے ساتھ کرنے کی کے آٹھ دیا ہے کے بعد کی ہیں سے بھی اور ان

پڑھیں:

ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں

ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔

دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔

Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs

— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026

مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔

https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/

خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار