راولپنڈی: نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کا گردہ نکالنےکی کوشش کرنیوالے4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
راولپنڈی میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، پولیس پہنچی تو ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا پایا گیا۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دےکر بلایا گیا تھا، متاثرہ شخص کو نشہ آور دوا پلا کر نیم بےہوش کیا گیا تھا۔پولیس نے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے غیر ملکی شہریوں کوگردے فروخت کرنےکا اعتراف کرلیا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔