تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) کینٹ سرکل کے تھانہ گلبرگ پولیس نے نوتھیہ قدیم گلستان کالونی اور النور سٹریٹ میں کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات و شراب برآمد کر لی ۔
(جاری ہے)
ترجمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان رحیم عباس عرف کاکے ، عثمان، اسلام گل، نعیم خان، شاہ سعود، پاسکل خان اور آئزک کو گرفتار کر کے 1410 گرام آئس، 3260 گرام چرس اور 50 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے آئس، چرس اور شراب کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ گھروں میں شراب تیار کرکے پشاور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان نے اپنے نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جعلی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے ذریعے 17 نوجوانوں کو جاپان بھیجنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار، 3 بینک اکاؤنٹس منجمد
ایف آئی اے کی کارروائی میں بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، جو جعلی فٹ بال ٹیم ظاہر کر کے نوجوانوں کو جاپان بھجوانے میں ملوث تھا۔
ملزم نے ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا لیٹر اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی استعمال کیا۔
حکام کے مطابق وقاص علی نے 17 افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا اور ہر شخص سے 40 سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وقاص علی نے رواں سال بھی جعلی 22 رکنی فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے بلوچستان کا انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
ایف آئی اے کی جانب سے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسانی اسمگلر گرفتار جعلی رجسٹریشن فٹ بال ٹیم وی نیوز