نبی کریمﷺ کی تعلیمات پرعمل کرکے امن قائم کیاجاسکتا ہے،مولاناعتیق
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-10
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)دعوت اسلامی کے رہنما مولانا عیتق الرحمن نقشبندی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے پوری دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے مسلمان جب سے قرآن وسنت کی دعوت سے دور ہوئے ہیں ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور اسی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں انھوں نے باتیں مظفرآباد اکالونی ٹنڈوجام میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے جلسے سے جمیل خانزادے کی رہائش پر خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم ان کی سنتوں پر عمل کریں اور ان کو عام کرنے کے لیے جدوجہد کریں اور یہ ہی ہماری زندگی کا اہم مقصد ہونا چاہیے انھوں نے کہا جب سے مسلمانوں نے قرآن وسنت پر عمل کرنا چھوڑا ہے انھیں ہر طرف سے مسائل کا سامنا ہے اور مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم پندرہ سوویں جشن عید میلاد النبیﷺ مناتے ہوئے اس بات کا عہد کریں کہ ہم اب زندگی کو قرآن وسنت کے مطابق گزاریں گے اور اس کی دعوت کو عام کرنی کی جدوجہد کریں گے جلسے سے ٹنڈوجام کے نگران محمد عارف عطاری حافظ عبدالوحید عطاری مولانا دائم عطاری اور مولااحمد عطاری نے بھی خطاب کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنوعاقل: خودکشی کرنے والی خاتون کو نیوی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے بچالیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-26