data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اور سری لنکا نے سمندری معیشت اور ساحلی ترقی میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اتفاقِ رائے کا مقصد خطے میں میرین ٹورازم، روزگار کے مواقع، اور پائیدار ترقی کے اہداف کو فروغ دینا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار سے سری لنکا کے وزیر بمل نیروشن رتنا نائیک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان میرین اور ساحلی سیاحت کے شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے اور باہمی منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وزیر بحری امور جنید انوار نے مشترکہ میرین ٹورازم منصوبے شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سمندری معیشت دنیا بھر میں تقریباً ساڑھے 6 ملین افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کی شرحِ نمو ساڑھے تین فیصد سالانہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان گوادر اور کراچی میں میرین ٹورازم کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ساحلی ترقی نہ صرف مقامی معیشت کو سہارا دے گی بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

اس موقع پر سری لنکن وزیر بمل نیروشن رتنا نائیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون سے دونوں ممالک کے سیاحتی تعلقات مضبوط ہوں گے، اور سمندری شعبے میں شراکت داری علاقائی ترقی کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان، ترکیہ کا ایوی ایشن، دفاعی مینو فیکچرنگ اورہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر اتفاق: وزیر تجارت جام کمال سے ترک وفد کی ملاقات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایوی ایشن، دفاعی مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر تجارت جام کمال خان سے ترکیہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں ایوی ایشن، ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے وفد نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کرنے کی خواہش مند ہیں۔ جام کمال خان نے دوطرفہ صنعتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور ایرو سپیس، دفاعی پیداوار اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے مواقع اجاگر کیے۔ پاکستان نے ترک کمپنیوں کو خطے کی مارکیٹوں کے لیے سٹریٹجک پروڈکشن پارٹنر بنانے کا مشورہ دیا۔ ترکیہ کے وفد نے پاکستان کے سٹریٹجک وژن کو سراہا اور طویل المدتی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ فریقین نے بی ٹو بی روابط، سرمایہ کاری پر مبنی صنعتی شراکت داری اور ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ مستقبل میں بنکاری اور تجارتی فیسلیٹیشن میکنزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
  •  برسلز میں پاک عراق وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات، زائرین کی سہولت اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان، ترکیہ کا ایوی ایشن، دفاعی مینو فیکچرنگ اورہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر اتفاق: وزیر تجارت جام کمال سے ترک وفد کی ملاقات
  • محسن نقوی سے اردنی ہم منصب کی ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو
  • وفاقی وزیر داخلہ اور یورپی یونین کمشنر کی ملاقات، انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون پر اتفاق
  • وفاقی وزیر داخلہ اور یورپی یونین کمشنر کی ملاقات، انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون پر اتفاق
  • ترک وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت سے ملاقات، صنعتی و ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • برطانوی وزیر ترقی کی ملاقات‘ روابط بڑھانے پر اتفاق‘ ریکوری میں بہتری آئی: اورنگزیب
  • اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی استحکام، باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق