ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
شدید زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ رواں سال اگست میں اسی علاقے میں 6.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غزہ میں صیہونی بربریت جاری، مزید 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
عینی شاہدین کے مطابق ٹینک پر سوار اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی اور بچے پر ٹینک چڑھا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی بچہ شدید زخمی بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ آج غزہ شہر میں اسرائیلی فوج نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہری شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 379 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق جبالیا کیمپ کے قریب فائرنگ سے بچہ اور خاتون سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹینک پر سوار اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی اور بچے پر ٹینک چڑھا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوا۔