حزب اللہ زلزلہ آور کارروائی کی تیاری کر رہی ہے، صیہونی حلقے
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی اور فوجی اداروں کا اندازہ ہے کہ حزب اللہ غالباً ایسے اقدام کی تیاری کر رہا ہے جو پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی اور فوجی اداروں کا اندازہ ہے کہ حزب اللہ غالباً ایسے اقدام کی تیاری کر رہا ہے جو پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دے گا۔ رپورٹ کے مطابق اخبار معاریو نے کہا: اسرائیلی فوجی ڈھانچہ اس بات سے پریشان ہے کہ حزب اللہ ایسا قدم اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا کر رکھ دے گا۔ اس عبرانی زبان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اور فوجی حلقے اب بھی سرحدی لائن پر حزب اللہ کے حملوں، یا شمال (مقبوضہ فلسطین) کے قصبوں پر قبضہ کرنے، یا اسرائیل کی گہرائیوں خاص طور پر اس کی اسٹریٹجک اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خوف سے دوچار ہیں۔ رپورٹ میں، جو لبنان میں صہیونی فوج کے حالیہ جرائم کی توجیہہ پیش کرنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے، اعتراف کیا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں درجنوں لبنانی (حزب اللہ کی رکنیت کے بہانے) قتل کیے گئے ہیں جن میں سے بہت سے ہوائی حملوں کے ذریعے کیے گئے۔ رپورٹ کے ایک حصے میں بالواسطہ طور پر یہ بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ جولانی گروپ بھی حزب اللہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، لیکن یہ تمام اقدامات حزب اللہ کی تیاریوں اور اپنی طاقت بڑھانے کی کوششوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان نے کرپٹو کرنسی کی تیاری کیلیے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو اجازت نامہ جاری کردیا
پاکستان نے کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری اور سرگرمیوں کیلیے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کا اجازت نامہ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی آر اے) کی جانب سے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا گیا۔
این او سی کا اجرا ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرزکیلئے باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک کی کوششوں کا حصہ ہے اور اسے سرکاری اداروں کیساتھ مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد جاری کیا گیا۔
این او سی میں کہا گیا ہے کہ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں کی اجازت ہوگی۔ ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا مقصد جدت کافروغ، مارکیٹ کی شفافیت اور صارفین کا تحفظ ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ این او سی فریم ورک کا آغاز پاکستان کے مالی نظم اور ذمہ دارانہ جدت کے عزم کا ثبوت ہے، ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی دنیا کی پہلی اے آئی سے چلنے والی ریگولیٹری اتھارٹی بن رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اتھارٹی نے اے آئی سے چلنے والا ایویلیوایشن سسٹم، دستاویزات کا جائزہ اور ریکروٹمنٹ پورٹل متعارف کرا دیا ہے، اے آئی سے نگرانی کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے اور پاکستان عالمی ریگولیٹری معیار سے ہم آہنگ ہوا ہے۔
چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے ڈیجیٹل ایسٹ ایکو سسٹم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، این او سی کا اجرا مکمل لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ ماحول کی طرف پہلا قدم ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ صرف بہتر گورننس اور مکمل طور پر مطابقت یافتہ عالمی پلیٹ فارمز ہی لائسنسنگ کے اگلے مراحل تک پہنچ سکیں گے، یہ بہترین فریم ورک پاکستان کی فیٹف کے معیار سے ہم آہنگی کو مضبوط بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں داخلے کیلئے ہر کمپنی کو شفافیت، گورننس اور رسک مینجمنٹ کے اعلیٰ معیار پر پورا اترنا ہوگا، پاکستان3 سے 4 کروڑ صارفین کے ساتھ دنیا میں کرپٹو صارفین کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں سالانہ ڈیجیٹل ایسٹ ٹریڈنگ کا حجم 300 ارب ڈالر سے زائد ہے۔