امریکہ کے شہر شکاگو میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سفیر پاکستان کے اعزاز میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
CHICAGO:
یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے امریکہ کے شہر شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
قونصلیٹ جنرل میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں رکن کانگریس جوناتھن جیکسن، شکاگو سٹی کی خزانچی میلیسا کونیئرز-ارون ، پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز اراکین اور سینئر منتخب عہدیداروں نے شرکت کی۔
اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے یوم دفاع پاکستان کی اہمیت اور آپریشن بنیان المرصوص کے جذبے پر روشنی ڈالی جو پاکستانی قوم کی مضبوطی اور اس کی مسلح افواج کی بہادری کی علامت ہے۔
انہوں نے پاکستان کے تذویراتی جغرافیائی محل وقوع، باصلاحیت انسانی وسائل ، تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ٹیک ایکوسسٹم سمیت مختلف صلاحیتوں اور کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
سفیر پاکستان نے پاک امریکہ تعلقات کی مختلف جہتوں خاص طور پر اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں دوطرفہ تعاون پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ خصوصاً دونوں ملکوں کے درمیان ایک متحرک پل کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کاوشیں جاری رکھیں، پاکستان کی ترقی کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں، اور اس کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری کریں اور وطن عزیز کے مثبت امیج کو فروغ دیں۔
اس تقریب میں ایک انٹرایکٹو سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس کے دوران سفیر پاکستان نے مختلف موضوعات پر کمیونٹی کے اراکین کے سوالات کے جوابات دیے۔
سفیر پاکستان نے شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم کی شاندار خدمات اور لگن کو بھی سراہا۔
قبل ازیں قونصل جنرل طارق کریم نے سفیر پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے قونصلیٹ جنرل کی ترجیحات اور حالیہ کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا۔
انہوں نے پاکستان اور امریکی مڈویسٹ کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری پر روشنی ڈالی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستانی-امریکی کمیونٹی اور پاکستان کے دوستوں کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
یہ تقریب اتحاد اور رجائیت کے اظہار پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں پاکستان کی ترقی اور پاک-امریکہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سفیر پاکستان میں پاکستان پاکستان کی پاکستان کے روشنی ڈالی انہوں نے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :