26 نومبر احتجاج؛ بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
26 نومبر احتجاج کیس میں عدالت نے بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کردی۔
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر احتجاج، سپریم کورٹ کے باہر مظاہرے ودیگر کیسز کے معاملے میں بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔
عدالت نے متعلقہ مقدمات میں پولیس کو 13 نومبر تک گرفتاری سے روک دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی ، جس میں شیر افضل مروت، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، سمیت دیگر رہنما پیش ہوئے۔
عدالت میں عمر ایوب، زرتاج گل و دیگر کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر کی گئی اور عدالت نے حاضری سے استثنا کی تمام درخواستیں منظور کر لیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی مجموعی طور پر 240 سے زائد ضمانتیں زیر سماعت تھیں۔ عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا، سنگجانی ،ترنول و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی رہنماؤں عدالت نے عمر ایوب
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی برقرار
سٹی 42: محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور چار یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم ممنوع ہے۔ تاہم پابندی شادی، جنازہ اور تدفین کی تقریبات پر لاگو نہیں ہوگی اور فرائض کی انجام دہی پر مامور افسران و اہلکار، عدالتیں مستثنیٰ ہوں گے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں اور عوامی جلوس و دھرنے دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ بن سکتے ہیں۔ دفعہ 144 کے نفاذ میں یہ توسیع 8 نومبر تک برقرار رہے گی اور عوامی آگاہی کے لیے اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے گی۔