Express News:
2025-09-17@22:42:20 GMT

سپریم کورٹ کے نئے سال کا آغازآج جوڈیشل کانفرنس سے ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT

اسلام آباد:

سپریم کورٹ کی عدالتی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں، آج سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہوگا، آج صبح ساڑھے 9 بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرس ہوگی۔ 

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے، ساڑھے 10بجے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے، ساڑھے 11بجے سے ایک بجے آئینی بینچ سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ 

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا، آئینی بینچ کے سامنے سپر ٹیکس سے متعلق 1250 درخواستیں سماعت کیلیے مقرر ہیں۔ 

آج دن ایک بجے انتظامی سائیڈ پر فل کورٹ کا اجلاس ہو گا، چیف جسٹس یحیی آفریدی فل کورٹ اجلاس کی صدارت کریں گے، فل کورٹ میں سپریم کورٹ رولز 2025 سے متعلق سپریم کورٹ بار کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

 سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے،آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر نو بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔

عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔

سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور اشتر علی اوصاف عدالتی معاون مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی گئی ہے۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی تھی اور ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا
  • کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس سے متعلق بل پاس کر سکتی ہے: سپریم کورٹ
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کا جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کو بطور جج کام کرنے سے روک دیا گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود کو جج کے اختیارات سے روک دیا گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم
  • اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، مقبول احمد گوندل سے 22ویں آڈیٹر جنرل کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
  • قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر راجپوت نے عہدے کا حلف اٹھالیا