کیمرے پر سب لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں، عبدالرزاق کا تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سول پر جواب
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مسکراتے ہوئے کہاکہ کیمرے پر سب ہی لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے استفسار کیا کہ تمنا بھاٹیا کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے، جس پر عبدالرزاق نے جواب دیا کہ کیمرے پر تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ملاقات کو 12 برس گزر چکے ہیں، ایک فنکشن میں ان سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں۔
یاد رہے کہ 2020 میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش میں تھیں کہ عبدالرزاق نے مبینہ طور پر تمنا بھاٹیا سے خفیہ شادی کرلی ہے۔ ان خبروں کی بنیاد ایک پرانی تصویر بنی تھی جس میں دونوں کو جیولری کی دکان پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے تمنا بھاٹیا نے ہنستے ہوئے کہا تھا، ’مذاق مذاق میں، عبدالرزاق! واقعی انٹرنیٹ ایک دلچسپ جگہ ہے۔ انٹرنیٹ کے مطابق تو میری آپ سے شادی بھی ہوچکی تھی۔ انہوں نے عبدالرزاق کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا ’معاف کیجیے گا سر، آپ تو بچوں والے ہیں۔‘
اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ تصویر اصل میں ایک جیولری شاپ کے افتتاح کی تقریب کی تھی جہاں عبدالرزاق بھی شریک تھے اور ان کی موجودگی محض اتفاق تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی دوستی کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ جب کسی سے کوئی تعلق نہ ہو اور لوگ کہانیاں بنا لیں، لیکن وقت کے ساتھ یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ دنیا جو چاہے وہی سمجھے گی، ہر شخص کو جا کر وضاحت دینا ممکن نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تمنا بھاٹیا شادی عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تمنا بھاٹیا عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز تمنا بھاٹیا سے
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔