سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز کل سے،صبح جوڈیشل کانفرنس ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز کل سے،صبح جوڈیشل کانفرنس ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا پیر سے باضابطہ آغاز ہوگا ۔ صبح ساڑھے 9بجے جوڈیشل کانفرنس ہو گی۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی نوتعمیر شدہ سہولت سینٹر کا افتتاح کریں گے ۔سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ سپر ٹیکس سے متعلق 1250 درخواستوں پر سماعت ہوگی۔
دن ایک بجے انتظامی امور پر چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوگا۔ جس میں سپریم کورٹ رولز پر بار کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ نئے عدالتی سال کے پہلے ہفتے پرنسپل سیٹ پر 9 بینچ سماعت کریں گے۔بینچ ایک میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ جبکہ 9 ستمبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ دو رکنی بینچ نمبر دو کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے، 10 ستمبر کو جسٹس منصور کی سربراہی میں چار رکنی بینچ مقدمات سنے گا۔
بینچ تین میں جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ دو رکنی بنچ نمبر 4 کی سربراہی جسٹس عائشہ ملک کریں گی ۔ 3 رکنی بینچ نمبر 5 کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ ہوں گے۔ بینچ نمبر 6 جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہے، بینچ نمبر 7 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل، 3 رکنی بینچ نمبر 8 جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔ بینچ نمبر 9 جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا پاکستان اور چین کے درمیان 4ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی زرعی معاہدوں پر دستخط اسلام آباد، جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار قازقستان کے نائب وزیراعظم تیرہ رکنی وفد کے ساتھ کل پاکستان کا دورہ کریں گے کراچی سمیت مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے، سیلاب اور بارشوں کیلئے مکمل تیار ہیں، وزیر اعلی مراد علی شاہ سیلاب سے پنجاب میں 56افراد جاں بحق ، 42لاکھ سے زائد متاثر ہوئے،مریم اورنگزیبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود کو جج کے اختیارات سے روک دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی ورک سے روک دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کسی بھی کیس کی سماعت نہیں کر سکیں گے۔
عدالت نے اس معاملے میں مزید معاونت کے لیے سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے، جب کہ اٹارنی جنرل کو بھی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر رائے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامیہ نے نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے۔ 17 سے 19 ستمبر تک جاری ہونے والے اس روسٹر میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نام شامل نہیں ہے، جس کے تحت انہیں سنگل بینچ اور ڈویژن بینچ دونوں میں کیسز کی سماعت سے روک دیا گیا ہے۔
یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو اس وقت سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ریفرنس کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔