سپریم کورٹ میں عدالتی چھٹیاں ختم، کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
سپریم کورٹ آف پاکستان میں عدالتی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہوگا جب کہ عدالت عظمیٰ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز کا روسٹر بھی جاری کردیا گیا۔
8 ستمبر صبح ساڑھے 9 بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد ہوگا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کریں گے، ساڑھے دس بجے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے۔
ساڑھے گیارہ بجے سے ایک بجے تک آئینی بینچ سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا، آئینی بینچ کے سامنے سپر ٹیکس سے متعلق 1250 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہیں۔
کل دن ایک بجے انتظامی سائیڈ پر فل کورٹ کا اجلاس ہوگا، چیف جسٹس یحیی آفریدی فل کورٹ اجلاس کی صدارت کریں گے، فل کورٹ میں سپریم کورٹ رولز 2025 سے متعلق سپریم کورٹ بار کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز کا روسٹر جاری کردیا گیا، آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 9 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں، بینچ ایک میں چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ مقدمات سنے گا، 9 ستمبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس شفیع صدیقی بینچ ون میں شامل ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ بینچ دو میں مقدمات سنے گا، 10 ستمبر کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ، بینچ ٹو میں مقدمات سنے گا، جسٹس منیب اختر، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس شکیل احمد 10 ستمبر کو بینچ ٹو میں شامل ہیں۔
بینچ تین میں جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، بینچ نمبر چار میں جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ مقدمات سنے گا۔
بینچ نمبر پانچ میں جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، بینچ نمبر چھ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل دو رکنی بینچ کیسز سنے گا، بینچ نمبر سات میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی ہر مشتمل دو رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بینچ نمبر آٹھ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، بینچ نمبر نو جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا دو رکنی بینچ مقدمات کی سربراہی میں مقدمات سنے گا سپریم کورٹ چیف جسٹس
پڑھیں:
شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک لین کی پاسداری کرانے کے لیے قوانین پر سختی عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
ٹریفک لین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں کے دوران 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔
کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیچھے کئی وجوہات ہیں، لیکن ایک بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
شہر کی سڑکوں پر مختلف گاڑیوں کے لیے مخصوص لینز تو موجود ہیں، اور زیادہ تر شہری اس بات سے واقف بھی ہیں کہ کون سی لین کس قسم کی گاڑی کے لیے مختص ہے، مگر وقت بچانے اور جلد منزل تک پہنچنے کی دوڑ میں اکثر لوگ ان اصولوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے اور سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے پہلے ہی ای-ٹکٹنگ سسٹم نافذ کیا ہوا ہے، لیکن اب شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خودکار طریقے سے جرمانے جاری کیے جائیں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ٹریفک جام کی صورت میں شہریوں کو لین تبدیل کرنے کی رعایت ہے، لیکن سست ٹریفک پر شہریوں کو مقررہ لین میں ہی رہنا ہوگا اور ہیوی بائیک رائڈرز بھی لین کی خلاف ورزی کریں گے تو چالان ہوگا۔
دوسری جانب شہریوں نے اس اقدام کو ٹریفک نظم و ضبط کی جانب ایک مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نئے نظام اور لین ڈسپلن کے اصولوں سے واقف ہو سکیں۔
قانون تو موجود ہے، اب اصل امتحان اس پر عملدرآمد اور شہریوں کے تعاون کا ہے۔ اگر دونوں ساتھ چلیں تو شاید کراچی کی سڑکیں زیادہ محفوظ اور منظم بن سکیں۔