Daily Mumtaz:
2025-10-28@13:04:52 GMT

جہلم کی بیٹی عروج اظہر کیانی نے حاصل کیا عالمی اعزاز!

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

جہلم کی بیٹی عروج اظہر کیانی نے حاصل کیا عالمی اعزاز!

جہلم: پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ نیزہ باز (ٹینٹ پیگر) عروج اظہر کیانی کو انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن (ITPF) کی جانب سے باضابطہ طور پر ‘ویمن آف دی ایئر 2025’ منتخب کر لیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس معزز اعزاز کے لیے پوری دنیا سے صرف پانچ کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے، جن میں سے فیصلہ کن انتخاب عروج اظہر کیانی کے حق میں کیا گیا ہے۔

یہ اعزاز نہ صرف عروج اظہر کیانی کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پورے پاکستان اور بالخصوص ان کے آبائی شہر جہلم کے لیے تاریخی فخر کا لمحہ ہے۔

انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں عروج اظہر کیانی کی شاندار کارکردگی، نیزہ بازی کے کھیل کے لیے ان کے گہرے جذبے اور عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے عزم کو سراہا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انہوں نے نہ صرف کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک نئی راہ ہموار کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عروج اظہر کیانی کے لیے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پاکستان و جنوبی افریقا کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور مہمان جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، ضیافت میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔

جمعے کی شام دیے گئے عشائیے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

اپنے خطاب میں اُنہوں نے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے ساتھ مختلف سطح پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے، یہ محض کھیل نہیں بلکہ دونوں ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ بھی ہے، جاری کرکٹ سیریز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے۔

عشائیے میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال، وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی کی جرمن سفیر اِنا لاپیل سے ملاقات
  • راولپنڈی پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز کو بڑا اعزاز حاصل
  • معاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلال اظہر کیانی
  • معاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلال اظہر کیانی
  • آئندہ ماہ قومی ایئرلائن کی نجکاری پر پیشرفت دیکھنے کو ملے گی، بلال اظہر کیانی
  • پڈعیدن: محنت کش کے گھرمیں آتش زدگی، بیٹی کا جہیز جل کر راکھ ہوگیا
  • وزیراعظم کا جنوبی افریقی اور پاکستانی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ امن کا ذریعہ قرار
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پاکستان و جنوبی افریقا کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
  • وزیراعظم کا جنوبی افریقا اور قومی ٹیم کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ