Jasarat News:
2025-12-15@01:25:34 GMT

عمران اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے، وزیر مملکت

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251215-01-4
جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے۔بلال اظہرنے 124 کلومیٹر للہ جہلم روڈ کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگلے 6 ماہ میں منصوبے کو مکمل کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے جس فوج نے پاکستان کو دشمن کے خلاف فتح دلائی، پی ٹی آئی اسی کو نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کے نام پر ریاست پر حملہ آور ہے، کوئی محب وطن ایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا جو پی ٹی آئی اور بانی استعمال کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ بیرون ملک جھوٹ بولنے والے پی ٹی آئی حامیوں کوسزائیں ہورہی ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251213-01-3

 

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی شیخ لنڈک پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے رات گئے حملہ کردیا جس میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریجنل پولیس آفیسر کاشف نواز نے کہا کہ فتنہ الخوارج دہشت گردوں نے جمعرات کی رات دیر

گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔ فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹے تک جاری رہا، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ مسلح قبائلی اور امن کمیٹی کے ارکان نے بھی پولیس کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • 3 سے 10 سال کے بچوں کے ’’ب فارم‘‘ پر تصویر لازمی قرار
  • بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے
  • عمران خان اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے: وزیر مملکت
  • بانی اور پی ٹی آئی نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں،بلال اظہر کیانی
  • بھارتی فلم دھریندر پاکستان و لیاری کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی مثال ہے‘ شرجیل میمن
  • صدر مملکت سے گورنر پنجاب و دیگر سیاسی شخصیات کی ملاقات
  • اسلام آباد میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں
  • پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو تنخواہ کا 10  فیصد پارٹی فنڈ میں دینے کی ہدایت
  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار زخمی