فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریک جرم رہا قانون کے کٹہرے میں آئے گا، رانا تنویر
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریک جرم رہا قانون کے کٹہرے میں آئے گا، رانا تنویر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے لیے پلان بناتا تھا، دونوں ایک پیج پر تھے۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران کان کے ہر جرم میں فیض حمید کا بہت رول تھا۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریک جرم رہا قانون کے کٹہرے میں آئے گا، فیض حمید کے بعد 9مئی کے واقعات کے بانی پی ٹی کے خلاف بھی کیس چلیں گے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اسکی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں، بانی پی ٹی آئی کی سیاست انڈیا اور یہودی ایجنڈے پر ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مشن ہے اداروں پاکستان کو کمزور و بدنام کیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد، این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، شہریوں سے رقم ہتھیانے ،مالی فراڈ میں ملوث 8رکنی گروہ گرفتار اسلام آباد، این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، شہریوں سے رقم ہتھیانے ،مالی فراڈ میں ملوث 8رکنی گروہ گرفتار معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے ایچ ای سی کا بلوچستان کے طالب علموں کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کوئی فوج کے خلاف آواز اٹھائے گا تو ہم مزاحمت کریں گے، حاظ طاہر اشرفی بلوچستان،ایک سال میں707دہشت گرد ہلاک، 202اہلکار شہید ہوئے، حمزہ شفقات سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں، بیرسٹرعقیل ملکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی فیض حمید کے رانا تنویر
پڑھیں:
نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپر میسی کا ہے: رانا تنویر
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین—فائل فوٹووفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ن لیگی صدر نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپر میسی کا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کے انفرااسٹرکچر کو جدید بنیادوں پر استوار کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو بھی مسلم لیگ ن کی جدوجہد کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری رائے میں ملکی استحکام میں تسلسل رہنا بہت ضروری ہے۔