WE News:
2025-10-28@14:20:31 GMT

عاصم اظہر نے پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس کیوں ہٹا دیں؟

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

عاصم اظہر نے پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس کیوں ہٹا دیں؟

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنی انسٹاگرام پروفائل سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنی پروفائل پکچر بھی ہٹا دی اور تمام فالوورز کو ان فالو کر دیا، تاہم اس اقدام کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

یہ پیش رفت ان کے حالیہ اسلام آباد کنسرٹ کے بعد ہوئی، جہاں گلوکار نے کنسرٹ میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا اور منتظمین پر تنقید کی کہ پروگرام رات دیر سے شروع کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، 2024 میں بھی عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس حذف کی تھیں اور ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’اپنے آپ کو ڈھونڈنے کے لیے آپ کو پہلے خود کو کھونا ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟

سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے تعلقات کی خبریں بھی اکثر زیر گردش رہتی ہیں۔ 2019 میں دونوں کے قریبی تعلقات تھے اور مداحوں نے سمجھا کہ دونوں جلد ہی شادی کریں گے، تاہم 2020 میں ان کا بریک اپ ہو گیا۔ بعد ازاں عاصم نے میرب علی سے منگنی کی، جو اب ختم ہو چکی ہے، اور اس کے بعد عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں دوبارہ زور پکڑ رہی ہیں اور انہیں متعدد موقعوں پر ساتھ دیکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عاصم اظہر عاصم اظہر انسٹاگرام عاصم اظہر کنسرٹ ہانیہ عامر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عاصم اظہر انسٹاگرام ہانیہ عامر تمام پوسٹس

پڑھیں:

جہلم کی بیٹی عروج اظہر کیانی نے حاصل کیا عالمی اعزاز!

جہلم: پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ نیزہ باز (ٹینٹ پیگر) عروج اظہر کیانی کو انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن (ITPF) کی جانب سے باضابطہ طور پر ‘ویمن آف دی ایئر 2025’ منتخب کر لیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس معزز اعزاز کے لیے پوری دنیا سے صرف پانچ کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے، جن میں سے فیصلہ کن انتخاب عروج اظہر کیانی کے حق میں کیا گیا ہے۔

یہ اعزاز نہ صرف عروج اظہر کیانی کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پورے پاکستان اور بالخصوص ان کے آبائی شہر جہلم کے لیے تاریخی فخر کا لمحہ ہے۔

انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں عروج اظہر کیانی کی شاندار کارکردگی، نیزہ بازی کے کھیل کے لیے ان کے گہرے جذبے اور عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے عزم کو سراہا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انہوں نے نہ صرف کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک نئی راہ ہموار کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عاصم اظہر کا انسٹاگرام پر ’’خدا حافظ‘‘ کا پیغام؛ مداحوں میں تشویش
  • جہلم کی بیٹی عروج اظہر کیانی نے حاصل کیا عالمی اعزاز!
  • انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں، علیزے شاہ نے خاموشی توڑ دی
  • علیزے شاہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کردیں
  • علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کردیں؟ اداکارہ کا بیان
  • علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں، اداکارہ نے وجوہات بیان کر دیں
  • چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے فرنٹ لائن پوسٹس کا دورہ کیا
  • علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر کیوں ڈیلیٹ کیں؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
  • انسٹاگرام نے ریلز سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا