باجوڑ: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں،1 دہشتگرد ہلاک،درجنوں زخمی حالت میں فرار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
باجوڑ(ویب ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردو کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شاہی تنگی جنگل میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے، فورسز نے شاہی تنگی کے جنگل میں موجود غار پرگھات لگا کر بھرپور کارروائی کی، اس موقع پر دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلیئر کر دیا اور دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں فرار
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔