پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کردیں ۔علیزے شاہ گزشتہ کئی عرصے سے مختلف تنازعات میں گھری نظر آتی ہیں، کبھی وہ سوشل میڈیا صارفین تو کبھی شوبز انڈسٹری سے ناراض دکھائی دیتی ہیں۔حال ہی میں ایک بار پھر علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس کو ڈیلیٹ کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔اکاؤنٹ سے علیزے شاہ کی تمام تصاویر اور ویڈیو ڈیلیٹ ہونے کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ’ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کرچکی ہیں اور اس فیصلے پر خوش بھی ہیں شرمندہ بھی،کیونکہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ اس سے پہلے اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہی تھیں اور یہ سب غم کے اثر میں ہوا ‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مجھے نہیں پتاکہ میں اب سوشل میڈیا پر کب واپس آؤں گی لیکن میری تصاویر واپس نہیں آئیں گی اور نہ ہی پرانی علیزے کبھی واپس آئے گی‘۔واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں اداکارہ علیزے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شوبز میں ملنے والے منفی رویے کی وجہ سے پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا تھا۔اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’ اس انڈسٹری میں جو کچھ میرے ساتھ ہوا اس کے باعث میں اس حد تک ٹوٹ گئی کہ خود سے نفرت کرنے لگی اور یہ سوچنے پر مجبور ہوئی کہ میں اس کا حصہ ہی کیوں بنیں، مجھے کسی کے پروجیکٹس، پیشکش اور جھوٹی ہمدردی کی ضرورت نہیں، میں ہر دن یہی دعا کرتی ہوں کہ کاش میں اس ذلت آمیز دنیا کا حصہ نہ بنتی، جہاں لوگ مجھے 12، 12 گھنٹے تک سیٹ پر بٹھا کے رکھتے ہیں، میرے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں جیسے میں کچھ بھی نہ ہوں،اس صدمے نے مجھے اندر سے ختم کردیا ہے‘۔اداکارہ اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر اور رواں برس اپریل میں بھی اپنے انسٹاگرام سے تمام تصاویر اور پوسٹ حذف کرچکی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تمام تصاویر اور پوسٹس سوشل میڈیا علیزے شاہ

پڑھیں:

امریکا نے منشیات فروشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبین صدر پر پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو پرپابندیاں عائد کردیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان پابندیوں کے تحت کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کے امریکا میں اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔

علاوہ ازیں امریکی شہریوں کو کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے بھی روک دیا گیا۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کولمبیا کے صدر پر پابندی کا یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف امریکی عزم کا حصہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر گستاؤ پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروشوں کو حوصلہ دیا، یہاں تک کہ شمالی امریکا تک بھی ترسیل کی اجازت دی۔

صدر پیٹرو نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں میں ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کیں اور کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کیا۔

ادھر کولمبیا کی حکومت نے امریکی فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سیاسی نوعیت اور کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں، علیزے شاہ نے خاموشی توڑ دی
  • علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کردیں؟ اداکارہ کا بیان
  • علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں، اداکارہ نے وجوہات بیان کر دیں
  • علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر کیوں ڈیلیٹ کیں؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
  • انسٹاگرام نے ریلز سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا
  • ریپ سے متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر
  • امریکا نے منشیات فروشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبین صدر پر پابندیاں عائد کردیں
  • اسرائیلی وزارتِ جنگ کی خفیہ کمپنی کا انکشاف، ہیکرز نے حساس معلومات جاری کردیں
  • دوسری شادی؛ اداکارہ آمنہ شیخ نے نوجوان لڑکیوں کیلیے اپنی سبق آموز کہانی بتادی