ماہرہ خان نے بوٹوکس کروا لیا؟ نئی تصاویر پر بحث چھڑگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔
ان نئی تصاویر میں ماہرہ خان کا چہرہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے ان کے گال زیادہ بھرے ہوئے جبکہ بھنویں بھی اُٹھی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں اور صارفین نے تبصرے شروع کردیے ہیں۔
کچھ صارقین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان نے بھی شوبز کی دیگر اداکاراؤں کی طرح بوٹوکس کروا لیا ہے جبکہ آئی برو بھی لفٹ کروائی ہیں جس کی وجہ سے ان کے خدوخال بدل گئے ہیں۔
تاہم اداکارہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ کئی بار واضح کر چکی ہیں کہ انہیں قدرتی خوبصورتی پر یقین ہے اور وہ کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کاسمیٹک سرجری کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا تھا کہ یہ سب ان کے میک اپ اور اسٹائلنگ کی بدولت ہوتا ہے کیونکہ ان کے میک اپ آرٹسٹ بہترین ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماہرہ خان
پڑھیں:
علیزے شاہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کردیں
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کردیں ۔علیزے شاہ گزشتہ کئی عرصے سے مختلف تنازعات میں گھری نظر آتی ہیں، کبھی وہ سوشل میڈیا صارفین تو کبھی شوبز انڈسٹری سے ناراض دکھائی دیتی ہیں۔حال ہی میں ایک بار پھر علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس کو ڈیلیٹ کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔اکاؤنٹ سے علیزے شاہ کی تمام تصاویر اور ویڈیو ڈیلیٹ ہونے کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ’ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کرچکی ہیں اور اس فیصلے پر خوش بھی ہیں شرمندہ بھی،کیونکہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ اس سے پہلے اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہی تھیں اور یہ سب غم کے اثر میں ہوا ‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مجھے نہیں پتاکہ میں اب سوشل میڈیا پر کب واپس آؤں گی لیکن میری تصاویر واپس نہیں آئیں گی اور نہ ہی پرانی علیزے کبھی واپس آئے گی‘۔واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں اداکارہ علیزے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شوبز میں ملنے والے منفی رویے کی وجہ سے پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا تھا۔اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’ اس انڈسٹری میں جو کچھ میرے ساتھ ہوا اس کے باعث میں اس حد تک ٹوٹ گئی کہ خود سے نفرت کرنے لگی اور یہ سوچنے پر مجبور ہوئی کہ میں اس کا حصہ ہی کیوں بنیں، مجھے کسی کے پروجیکٹس، پیشکش اور جھوٹی ہمدردی کی ضرورت نہیں، میں ہر دن یہی دعا کرتی ہوں کہ کاش میں اس ذلت آمیز دنیا کا حصہ نہ بنتی، جہاں لوگ مجھے 12، 12 گھنٹے تک سیٹ پر بٹھا کے رکھتے ہیں، میرے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں جیسے میں کچھ بھی نہ ہوں،اس صدمے نے مجھے اندر سے ختم کردیا ہے‘۔اداکارہ اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر اور رواں برس اپریل میں بھی اپنے انسٹاگرام سے تمام تصاویر اور پوسٹ حذف کرچکی ہیں۔