صبا قمر نے اپنے بارے میں دیے لائبہ خان کے متنازع بیان پر کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب میرا صبا قمر کے بارے میں دیا بیان توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تو اُنہوں نے میرے لیے ایک پیغام بھیجا تھا۔
لائبہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے صبا قمر کے بارے میں دیے اپنے بیان کی وضاحت کی اور یہ بھی بتایا کہ صبا قمر نے اس تنازع پر کیا ردعمل ظاہر کیا۔
اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے دماغ کام نہیں کرتے میں اُنہیں آج سچ بتانا چاہتی ہوں، دراصل شو کے میزبان نے مجھ سے سوال کیا کہ صبا قمر اگر اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ کون سا پیشہ منتخب کرتیں؟ تو میں نے تھوڑا سوچنے کے بعد جواب دیا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو وکیل ہوتیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اب کسی نے میرے اس انٹرویو کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا اور وہ وائرل ہو کر ایک تنازع بن گیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس شخص کے دماغ کو سلام پیش کرتی ہوں جس نے اسے انٹرویو کو اس طرح ایڈٹ کیا مگر جن لوگوں نے وہ ایڈٹ دیکھ کر مجھے نصیحتیں کرنا شروع کیں ان سے میں کہوں گی کہ ایک چیز ہے جسے دماغ کہتے ہیں تو کوئی بھی شخص جس کے دماغ کے خلیے ٹھیک ہیں وہ جا کر میرا پورا انٹرویو دیکھ سکتا ہے۔
لائبہ خان نے بتایا کہ صبا قمر ایک بہترین اداکارہ ہیں، میں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا ہے اور اُنہوں نے ایک بار یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ میرا شمار ایک دن بڑے اسٹارز میں ہوگا۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب میرے انٹرویو کے بعد تنازع شروع ہوا تو کسی نے صبا قمر کو اطلاع دی جس کے بعد میں نے ان سے بات بھی کی اور انہوں نے مجھے بہت سارا پیار اور دعائیں دیں اور ساتھ ہی یہ نصیحت بھی کی کہ میں احمق لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دوں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لائبہ خان ا نہوں نے بتایا کہ بھی کی
پڑھیں:
معروف اداکار خاقان شاہنواز نے اداکارہ سبینہ سید سے منگنی کرلی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو مقبول نوجوان اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید نے منگنی کرلی۔
اپنی جاندار اداکاری اور کامیاب ڈراموں کے ذریعے کم وقت میں شائقین کے دل جیتنے والے خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی سے متعلق بتایا۔
انہوں نے ایک دلکش مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔
کھلے میدانوں میں، روایتی پنجابی لباس پہنے دونوں نے تصاویر شیئر کیں اور ساتھ خوبصورت کیپشن لکھا کہ ’ ہمارا تو ہو گیا، آپ لوگ اپنا دیکھ لو‘۔
View this post on Instagramمداحوں، ساتھی فنکاروں اور دوستوں کی جانب سے جوڑے کو مسلسل مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سبینہ سید نے 2017 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور مقدر، یقین کا سفر، دوبارہ، ایک اور لو اسٹوری جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
وہ جلد ہی آنے والے ڈرامے نیلی کوٹھی میں بھی نظر آئیں گی۔
دوسری جانب، خاقان شاہنواز نے 2023 میں شوبز میں قدم رکھا اور مقبول ڈرامے یونہی سے شہرت حاصل کی۔
اس کے بعد وہ سکون، مائی ڈئیر سنڈریلا اور ویری فلمی میں بھی نظر آئے۔
دونوں اداکار پہلے بھی کلئیر شیمپو کی سوشل میڈیا مہم میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے گئے، جن میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی بھی شامل ہے۔
منگنی کا خوبصورت فوٹو شوٹ: