data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-05-15
کوئٹہ( آئی این پی )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر اہتمام صارفین کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئریوسف شاہ خان کی زیر نگرانی آن لائن کچہری کاانعقادکیاگیا۔جس میں کیسکوکے چیف انجینئر (کسٹمرسروسز) مرزااعزازبیگ، فنانس ڈائریکٹر محسن احسان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔آن لائن کچہری میںکوئٹہ شہرسمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز کے مختلف علاقوں کے صارفین نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کو اپنے متعلقہ علاقوںکی بجلی سے متعلق مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔جس کے ازالے کیلئے انہوںنے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو انجینئریوسف شاہ خان نے آن لائن کچہری میں صارفین سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیسکوکے زیر انتظام تمام علاقوں کے صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے کیسکو تمام آپریشن سرکلز میں آن لائن کچہری کااانعقاد کررہی ہے اوراس کا سب سے زیادہ فائدہ صارف کوہی حاصل ہوتاہے کیونکہ اس اقدام سے صارف کا مسئلہ کم سے کم وقت میں حل کیاجاتاہے ۔اسکے علاوہ انہوںنے فون پر رابطہ کرنے والے تمام صارفین سے گزارش کی کہ وہ اپنے ذمہ بجلی کے بل بروقت جمع کرائیں اور بجلی کے غیرقانونی استعمال کرنے والے بجلی چوروں کی نشاندہی کرنے میں بھی کیسکوسے تعاون کریں تاکہ اُنکے بجلی کی فراہمی کے اوقات کار کو بڑھایاجاسکے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ن لائن کچہری

پڑھیں:

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 8 یوم کی توسیع کر دی۔

ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔

پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے۔

پنجاب بھر میں اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے، دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 39ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی سفارش کی گئی، حکومت پنجاب نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے۔

پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں، لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے ہفتہ یکم نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • قرآن و سنت کے نظام ہی سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں
  • پاکستان میں فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے
  • نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کیخلاف نہیں حق میں ہے: پاور ڈویژن
  • کےالیکٹرک کے ٹیرف سے متعلق فیصلہ؛ گمراہ کن پروپیگنڈے سےمتعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا
  •  بجلی کی پیداوارکرنیوالوں کوبلوں میں ریلیف دینےپرپابندی عائد
  • واٹس ایپ کا نیا کارآمد فیچر اب صارفین کو دستیاب
  • انسٹاگرام نے ریلز سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس بند؟ جاز کیش اور ایزی پیسہ بھی نہیں چلے گا