data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستانِ جوہر میں طویل بجلی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور سڑکیں بند کر کے کے الیکٹرک و حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو روز سے بلاک فور احمد ہائٹس کے فلیٹس میں بجلی مکمل طور پر معطل ہے، جبکہ کے الیکٹرک حکام کی جانب سے اطلاع دیے بغیر بجلی کاٹ دی گئی ہے۔

مکینوں کے مطابق وہ ہر ماہ باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود احمد ہائٹس کے فلیٹس کو بجلی کی فراہمی بند کر دینا سراسر زیادتی ہے۔

مشتعل شہریوں نے گلستانِ جوہر بلاک اے ، بی ، اور سی کے مختلف بلاکس میں احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

مظاہرین نے کامران چورنگی سے موسمیات اور کراچی یونیورسٹی جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا گیا ہے ، اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کر ہے ہیں۔

https://jasarat.

com/wp-content/uploads/2025/10/WhatsApp-Video-2025-10-27-at-12.33.01-PM.mp4

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ کے الیکٹرک کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب پانی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے، جس سے گھریلو نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

شہریوں نے شکوہ کیا کہ کراچی، جو کبھی بین الاقوامی سطح پر ایک ترقی یافتہ شہر سمجھا جاتا تھا، اب بجلی، پانی، گیس، سڑکوں کی تباہ حالی، بے روزگاری، دہشت گردی، لاقانونیت، بدعنوانی، منشیات اور فحاشی جیسے مسائل کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے عوام کو ذہنی، جسمانی اور معاشی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک فوری طور پر فلیٹس کی بجلی بحال کرے اور طویل لوڈ شیڈنگ و بلاجواز منقطع شدہ کنکشنز کے حوالے سے شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کے خلاف

پڑھیں:

وزن میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے ہوئی؟ کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی

بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر ردِعمل دے دیا۔

 کرن جوہر حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے شو میں شریک ہوئے، جہاں اداکارہ جھانوی کپور بھی مہمان تھیں۔ دورانِ گفتگو ٹوئنکل نے کرن کے اچانک وزن کم کر کے دُبلا پتلا ہونے پر مزاحیہ انداز میں اُنہیں چھیڑا، جس پر محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔

کرن جوہر نے ہنستے ہوئے کہا، ’’لوگ سمجھتے ہیں کہ میں کچھ دوائیں جیسے اوزیمپک استعمال کرتا ہوں، اسی لیے کھانا نہیں کھاتا۔‘‘

اس پر ٹوئنکل نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا، ’’بیٹا، اتنے انجیکشن مت لیا کرو! اتنا دبلا ہو گیا ہے، ممی کیا بولے گی؟‘‘ جس پر کرن نے ہنستے ہوئے کہا، ’’ممی تو آج کل کچھ نہیں کہتی‘‘۔

یاد رہے کہ کرن جوہر کے وزن میں نمایاں تبدیلی گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، جہاں مداحوں نے مختلف قیاس آرائیاں کیں۔ تاہم کرن نے واضح کیا کہ اُن کی فٹنس کا راز کسی دوا یا انجیکشن میں نہیں بلکہ منظم غذا، ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی میں ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں کرن جوہر نے بتایا تھا کہ ان کہ وزن میں بڑی تبدیلی ایک مشہور ڈائیٹ پلان ’اومیڈ‘ یعنی ’ون میل آ ڈے‘ کی وجہ سے آئی ہے وہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا کھاتے ہیں تاہم صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جس سے وزن میں حیرت انگیز کمی ممکن ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان ،پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈویژن کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکا بھارت کیخلاف نعرے بازی کررہے ہیں
  • حیدرآباد ،فتح چوک روڈ پر جمع سیوریج کا گندا پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہواہے
  • نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کیخلاف نہیں حق میں ہے: پاور ڈویژن
  • کےالیکٹرک کے ٹیرف سے متعلق فیصلہ؛ گمراہ کن پروپیگنڈے سےمتعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا
  • کے الیکٹرک دو سال میں دیوالیہ ہوسکتی ہے، سابق چیئرمین ایف بی آر کی پیش گوئی
  • ٹیرف سے متعلق نیپرا کے فیصلے کو دیکھ رہے ہیں: مونس علوی
  • گلستانِ جوہر میں ٹک ٹاک وڈیو کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق
  • وزن میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے ہوئی؟ کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی
  • امریکا میں غیرقانونی غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، شکاگو میں مظاہرین اور وفاقی اداروں میں جھڑپیں