سندھ: خواتین و طالبات کیلئے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
کراچی میں سینئر وزیرِ سندھ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت محکمۂ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا، جس میں محکمۂ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے اور سندھ کے مزید 3 اضلاع میں پیپلز بس سروس کے دائرے کو مزید وسعت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصےتاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے الیکٹرک اسکوٹرز متعارف کروا رہے ہیں، پنک اسکوٹی سروس سے خواتین کو دفاتر جانے میں آسانی ہو گی، سندھ حکومت نے صوبے کی خواتین کو یہ سہولت دی ہے۔
اجلاس سے خطاب میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حیدر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹیز چلانے کی تربیت کا آغاز کر رہے ہیں، خواتین کے لیے اسکوٹیز چلانے کی تربیت نجی کمپنی کے اشتراک سے دی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ خواتین کی خود مختاری اور روزگار کےمواقع بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم ہے، ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کو مفت ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی کا اہم سیکشن تاج حیدر پل مکمل ہو چکا ہے، جلد ہی اس حصے کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، گلشنِ معمار سے ٹاور تک 15 ای وی بسوں پر مشتمل نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کو جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ خیرپور، شکارپور اور نوشہرو فیروز میں بھی 20 نئی بسیں چلائی جائیں گی، سندھ کے دیگر شہروں کو بھی معیاری سفری سہولتیں میسر آئیں گی، ڈبل ڈیکر اور ای وی بسوں کی نئی کھیپ جلد کراچی پہنچنے والی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ دسمبر میں ای وی ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں 30 پنک ای وی ٹیکسیوں کے لیے خواتین ڈرائیورز کی تربیت کا منصوبہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے اسکوٹی خواتین کو سندھ کے کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِاعلیٰ نے سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کردیا، ملازمتوں کا سلسلہ 15 روز میں شروع ہو گا
تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا، امید ہے کہ یہ پورٹل شفاف اور میرٹ پر ملازمت فراہم کرنے کا سبب بنے گا، یہ تاثر ختم ہونا چاہیےکہ سفارش کے بغیر نوکری نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اس حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آ ئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ جاب پورٹل کا افتتاح عوامی خدمت کی فراہمی میں ایک سنگِ میل ہے، یہ منصوبہ ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت اور عوامی با اختیار کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ سائنس اینڈ آئی ٹی حکومت کا عملی و اسٹریٹیجک بازو ہے، سندھ جاب پورٹل مؤثر، جامع اور شہری مرکوز آئی ٹی سسٹمز کی بہترین مثال ہے، حکمرانی کو جدید خطوط پر استوار کر رہے اور عوامی خدمات تک رسائی کو آسان بنا رہے ہیں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہری و دیہی علاقوں میں عوامی سہولت کے پلیٹ فارمز متعارف کرا رہے ہیں، یہ محض آغاز ہے، سائنس اینڈ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ڈیجیٹل خدمات کے دائرے کو وسعت دے رہا ہے، ہم ایسے نتائج دے رہے ہیں جو عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایسا سندھ بنا رہے ہیں جہاں ٹیکنالوجی عوام کا حق ہو، ہمارا مقصد قابلِ رسائی اور با اختیار نظام بنانا ہے، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے ایک بہترین پورٹل بنایا ہے، جس سے نوجوانوں کو شفاف اور میرٹ پر ملازمت ملے گی۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جب بھی ملازمت کا اعلان کرتے ہیں تو معاملہ عدالت تک چلا جاتا ہے، ہم آہستہ آہستہ نظام کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ہم نے ملازمتوں کے لیے بار بار دستاویزات جمع کروانے، ٹیسٹ دینے کا نظام ختم کر دیا، تمام ٹیسٹ سکھر آئی بی اے لے گا، جو تمام ملازمتوں کے لیےکافی ہوگا۔