— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سابقہ اہلیہ جمائمہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کی۔

مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے تعزیتی پیغام شیئر کیا اور بتایا کہ انہیں اس افسوس ناک خبر کے بارے میں گزشتہ روز علم ہوا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے انتقال کی افسوس ناک خبر کے بارے میں میرے اہلِ خانہ سے ابھی معلوم ہوا، یہ جان کر بہت افسوس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ میرے بیٹوں کی بہترین نانی اور ایک نہایت مہربان اور ہمدرد انسان تھیں۔ میں جب بھی لندن جاتا تو اپنے بیٹوں کے ساتھ ان کے یہاں ٹھہرتا تھا۔ وہ میرے لیے میری والدہ کی طرح تھیں، خاص طور پر 1985 میں میری اپنی والدہ کے انتقال کے بعد۔

جمائمہ کی والدہ اور برطانوی سماجی شخصیت لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ انتقال کرگئیں

لندن سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ.

..

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان کی موت سے گہرا صدمہ ہوا، وہ ہماری یادوں میں ہمیشہ رہیں گیں، ان کے تمام بچوں اور پوتے پوتیوں، نواسے، نواسیوں سے دل کی گہرائیوں کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اگر میں جیل میں قید نہ ہوتا تو میں اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ اس کی آخری رسومات میں شریک ہوتا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی والدہ اور برطانوی سماجی شخصیت لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ 18 اکتوبر کو 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ 

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے انتقال

پڑھیں:

نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا

کراچی(نیوز ڈیسک)35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان واپڈا کی نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر خواتین کی ہائی جمپ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا۔

خواتین کی ہائی جمپ میں ایچ ای سی کی امتل نے سلور اور پاکستان آرمی کی عروج نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں آرمی کے محمد اختر نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ محمد اختر نے 14 منٹ 36.41 سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان واپڈا کے عامر سہیل نے دوئم رہ کر سلور اور پی اے ایف کے محمد زوہیب نے سوئم پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔

شاٹ پٹ مینز ایونٹ میں آرمی کے جمشید علی نے گولڈ، پاکستان آرمی ہی کے نوشیروان نے سلور اور ایچ ای سی کے صاحبزادہ کاشف نے برانز میڈل جیتا۔

متعلقہ مضامین

  • انتقال کے بعد دھرمیندر کی سالگرہ، ہیما مالنی کی جذباتی پوسٹ وائرل
  • انتقال کے بعد دھرمیندر کی پہلی سالگرہ، ہیما مالنی کی جذباتی پوسٹ وائرل
  • صدر زرداری کا سعودی شہزادے مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • نیشنل گیمز: ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
  • نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں بس شدید نفرت کرتا ہوں، خلیل الرحمٰن قمر
  • نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا
  • ایبٹ آباد: 4 روز قبل اغواہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش جنگلات سے برآمد
  • سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ انتقال کر گئیں
  • سکھر،جماعت اسلامی کا قتل ہونے والے نوجوانوں ورثا سے اظہار تعزیت
  • راکھی ساونت کی ’’پیاری مریم‘‘ کے انتقال پر خانہ کعبہ میں دعا