فلم شعلے میں ’جیلر‘ کا کردار نبھانے والے عظیم مزاحیہ اداکار انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
بالی وُوڈ کے لیجنڈری اداکار اسرانی، جو سپرہٹ فلم شعلے میں جیلر کے یادگار کردار کے باعث آج تک مداحوں کے دلوں میں زندہ تھے، 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وہ چند ماہ سے وہ علیل تھے اور ممبئی کے اسپتال میں علاج کے دوران دَم توڑ گئے۔
اسرانی کے انتقال کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں موجود اُن کے لاکھوں مداحوں کو افسردہ کر دیا۔
بالی ووڈ ستاروں اور ہدایتکاروں نے ان کی موت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے فن، شخصیت اور مزاحیہ اداکاری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسرانی نے فلم شعلے (1975) میں ’’جیلر‘‘ کا کردار نبھایا تھا، وہ آج بھی فلمی تاریخ کا انوکھا کردار سمجھا جاتا ہے۔
ان کا مشہور ڈائیلاگ “ہم انگریزوں کے زمانے کے جیلر ہیں” امر ہو گیا۔
ان کی اندازِ گفتگو، مونچھوں کو ٹیڑھا کرنا اور طرح طرح کے مزاحیہ روپ نے انھیں عوام میں بے حد مقبول بنایا۔
اسرانی 1940 میں ریاست راجستھان کے شہر جئے پور میں پیدا ہوئے اور 1960 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور فنی کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
ان کی کامیاب اور مقبول فلموں میں شعلے کے علاوہ آپ کی قسم، جدائی، چھوٹی بہو، نمک حرام، چپکے چپکے اور اب تک چھپے رہے شامل ہیں۔
اداکار اسرانی نے ہرشعبے مین کام کیا لیکن انھیں شہرت بطور مزاحیہ اداکار اور ولن کے ملی۔ ان کے منفرد مزاح، مکالمہ ڈلیوری اور چشمے کے پیچھے سے جھانکتی آنکھوں کی اداکاری کو پسند کیا گیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاک فوج ہماری،عمران خان کی میرٹ پر رہائی بنتی ہے، اسد قیصر
ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے، این ایف سی میں جو شیٔر ہے وہ دیا جائے
افغان جنگ سے صوبے کی معیشت کو نقصان پہنچا،اپوزیشن اتحاد کے رہنمائو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری فوج ہے،ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے ، خیبر پختونخوا کا این ایف سی میں جو شیٔر ہے وہ دیا جائے، سرتاج عزیز کمیٹی نے جو 1000 ارب روپے دینے کا کہا وہ دئیے جائیں، این ایف سی میں تمام صوبوں نے فاٹا انضمام پر حصہ دینے کا کہاکہ خیبر پختونخوا میں جب فاٹا ضم ہوا تو خیبر پختونخوا کا شئیر 19 فیصد ہوگیا، گیس کی رائلٹی سمیت صوبے کے وسائل کو روکا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے رہنمائو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی معیشت کو نقصان پہنچا، ہمارے کلچر اور روایات کو نقصان پہنچا، ہماری سرمایہ کاری کی شرح اور صنعتیں جنگ کی وجہ سے ختم ہوئیں وار ان ٹیرر کے بعد خودکش دھماکے اور ڈورن حملے ہوئے، ماضی میں دیکھا بھتے کی کالز آتی تھیں تو کون سرمایہ کاری کرتا ہے؟۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم سے بہتر کوئی پاکستانی نہیں، پاکستان ہماری جان ہے، ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہو، تمام ادارے مضبوط ہوں، تمام ادارے آئین کے دائرے میں کردار ادا کریں پاک فوج ہماری فوج ہے، یہ ہمارے ہی بچے ہیں، ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے۔ اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پوری دنیا کے ساتھ تجارت کے مواقع ہونا چاہئیں، امن کی جہاں بھی ضرورت ہو پاکستان کردار ادا کرے، پاکستان کسی تنازع میں اپنا کردار ادا نہ کرے۔اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ چار ماہ کی رپورٹ آئی ہے کہ ایکسپورٹ نیچے گر گئی ہے، تجارتی خسارہ 37 فیصد بڑھ گیا ہے، ہم کہتے ہی تھے کہ کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا، یہاں کا ٹیکس اسٹرکچر صحیح نہیں ان کا کہنا تھا کہ جنرل سرفراز نے کہا کہ اتنے ٹیکس میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا گورننس کا سسٹم اتنا خراب ہے کہ کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔