راکھی ساونت کی ’’پیاری مریم‘‘ کے انتقال پر خانہ کعبہ میں دعا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ’پیاری مریم‘ کے انتقال پر راکھی ساونت نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خانہ کعبہ میں دعا کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔
پاکستانی کی سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم دو جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔ اہلخانہ کے مطابق ڈیلیوری کے بعد اُن کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھ گیا اور زیادہ خون بہنے کے باعث انہیں بچایا نہ جا سکا۔
پیاری مریم اپنی خوش مزاجی، نرم گفتگو اور مثبت شخصیت کے باعث لوگوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتی تھیں۔ وہ چھوٹے وی لاگز اور لِپ سنک ویڈیوز بناتی تھیں جنہیں لاکھوں صارفین پسند کرتے تھے۔ مریم کے یوٹیوب پر تقریباً ایک لاکھ اٹھانوے ہزار سبسکرائبرز، ٹک ٹاک پر 23 لاکھ سے زائد فالوورز جبکہ انسٹاگرام پر ایک لاکھ 33 ہزار فالوورز تھے۔ ان کی اچانک موت نے پرستاروں اور ڈیجیٹل کمیونٹی کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔ متعدد اداکاروں اور سوشل میڈیا شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بالی اوڈ کی معروف شخصیت راکھی ساونت کو پیاری مریم کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب وہ عمرہ کے لیے خانہ کعبہ میں موجود تھیں۔ راکھی ساونت نے مریم کے لیے دعا کی اور کہا ’’میں پیاری مریم کے لیے دعا کرتی ہوں۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ بہت افسوسناک خبر سنی ہے۔ یا اللہ، انہیں جنت میں جگہ دے۔ وہ ٹک ٹاکر تھیں، بہت فرمانبردار بیوی تھیں۔ یا اللہ، انہیں معاف فرما۔ اللہ ہو اکبر۔‘‘
@rakhisawantofficial????????????????????????????????????????????????
♬ original sound - Rakhi Sawant Officialسوشل میڈیا پر صارفین راکھی ساونت کے اس جذبے کی تعریف کر رہے ہیں اور پیاری مریم کے لیے دعا گو ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ مریم کی اچانک جدائی سمجھ سے باہر ہے اور وہ اپنے نوزائیدہ بچوں کو چھوڑ کر چلی گئیں جس کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راکھی ساونت سوشل میڈیا پیاری مریم مریم کے کے لیے
پڑھیں:
خانہِ کعبہ خلا سے ہیرے کی مانند چمکتا نظر آتا ہے، ناسا کی تصویر نے دنیا کو حیران کر دیا
مسلمانوں کے مکہ مکرمہ میں واقع مقدس ترین مقام خانہِ کعبہ کی خلا سے لی گئی تصویر نے دنیا بھر میں دلچسپی اور حیرت پیدا کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کی تاریخ کو واضح کرتے 13 حصے کون سے ہیں؟
ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے یہ شاندار منظر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا، جس میں خانہ کعبہ مرکزی طور پر روشنی پھیلائے ہوئے نظر آرہا ہے۔
پیٹٹ نے لکھا کہ خلا سے دیکھا جانے والا یہ منظر اسلام کے مقدس ترین مقام کی اہمیت اور اس کی تابناکی کو نمایاں کرتا ہے۔ تصویر میں مکہ شہر کے شہری منظر، ناہموار وادیوں کے درمیان آباد مسجد الحرام اور اس کے گرد فلڈ لائٹس سے چمکتی کعبہ واضح طور پر نظر آرہی ہے۔
Orbital views of Mecca, Saudi Arabia. The bright spot in the center is the Kaaba, Islam's holiest site, visible even from space. pic.twitter.com/yLSOnboOZC
— Don Pettit (@astro_Pettit) December 1, 2025
انہوں نے لکھا کہ مصنوعی روشنی اور رات کے اندھیرے نے اسے ہیرے کی طرح روشن بنایا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت اور تعریف کا اظہار کیا۔
صارفین نے تصویر پر اپنے تاثرات میں کہا کہ یہ روشنی کچھ اور ہی ہے، جیسے کائنات خود خانہِ کعبہ کی تابانی سے منور ہو رہی ہو۔ دیگر نے اسے روحانی اور دلکش منظر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انسان اور ٹیکنالوجی کی حدود سے ماورا ہے اور تمام مذاہب کے مقدس مقامات کے احترام کی ضرورت کو یاد دلاتا ہے۔
خانہِ کعبہ دنیا کے مسلمانوں کے لیے قبلہ ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ زیارت کیے جانے والے مقامات میں شامل ہے۔ ہر سال لاکھوں حاجی اور عمرہ زائرین دنیا کے مختلف حصوں سے یہاں آتے ہیں۔
واضح رہے کہ ناسا کے سائنسدان ڈونلڈ پیٹٹ نے 220 دن کے خلائی مشن کے دوران زمین کے گرد 3 ہزار 520 چکر لگائے اور تقریباً 9 ہزار 303 ملین میل کا فاصلہ طے کیا۔ اس دوران انہوں نے فلکیاتی تصاویر کے علاوہ خلا میں پانی کی صفائی، کم کششِ ثقل میں پودوں کی افزائش اور آگ کے رویّے سے متعلق مختلف سائنسی تحقیقات بھی کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news خانہ کعبہ خلا سعودی عرب ناسا ہیرا