پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ’پیاری مریم‘ کے انتقال پر راکھی ساونت نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خانہ کعبہ میں دعا کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔ پاکستانی کی سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم دو جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔ اہلخانہ کے مطابق ڈیلیوری کے بعد اُن کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھ گیا اور زیادہ خون بہنے کے باعث انہیں بچایا نہ جا سکا۔ پیاری مریم اپنی خوش مزاجی، نرم گفتگو اور مثبت شخصیت کے باعث لوگوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتی تھیں۔ وہ چھوٹے وی لاگز اور لِپ سنک ویڈیوز بناتی تھیں جنہیں لاکھوں صارفین پسند کرتے تھے۔ مریم کے یوٹیوب پر تقریباً ایک لاکھ اٹھانوے ہزار سبسکرائبرز، ٹک ٹاک پر 23 لاکھ سے زائد فالوورز جبکہ انسٹاگرام پر ایک لاکھ 33 ہزار فالوورز تھے۔ ان کی اچانک موت نے پرستاروں اور ڈیجیٹل کمیونٹی کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔ متعدد اداکاروں اور سوشل میڈیا شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بالی اوڈ کی معروف شخصیت راکھی ساونت کو پیاری مریم کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب وہ عمرہ کے لیے خانہ کعبہ میں موجود تھیں۔ راکھی ساونت نے مریم کے لیے دعا کی اور کہا ’’میں پیاری مریم کے لیے دعا کرتی ہوں۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ بہت افسوسناک خبر سنی ہے۔ یا اللہ، انہیں جنت میں جگہ دے۔ وہ ٹک ٹاکر تھیں، بہت فرمانبردار بیوی تھیں۔ یا اللہ، انہیں معاف فرما۔ اللہ ہو اکبر۔‘‘

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

مریم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی انتقال کی خبر دی گئی۔اسٹوری میں کہا گیا ہے کہ پیاری مریم اللہ کو پیاری ہو گئیں ہیں اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست بھی کی گئی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ پیارِی مریم کی شادی ساتھی انفلوئنسر احسن علی سے ہوئی تھی ۔وہ اپنے پہلے بچے کے استقبال کے لیے بے حد پُرجوش تھے۔لیکن زندنی نے ایک افسوسناک موڑ لیا اور دورانِ زچگی پیچیدگیوں کے باعث مریم کا انتقال ہو گیا۔  

متعلقہ مضامین

  • خانہِ کعبہ خلا سے ہیرے کی مانند چمکتا نظر آتا ہے، ناسا کی تصویر نے دنیا کو حیران کر دیا
  • راکھی ساونت کی ’’پیاری مریم‘‘ کے انتقال پر خانہ کعبہ میں دعا
  • راکھی ساونت کی خانہ کعبہ میں پیاری مریم کے لیے دعا
  • دوران زچگی انتقال کرنے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے نئی بحث چھیڑ دی
  • مشہور انفلوئنسر پیاری مریم زچگی کی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئیں
  • زچگی کے دوران انتقال کرنے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم کے جڑواں بچوں کی حالت خطرے سے باہر
  • معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم انتقال کرگئیں
  • ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
  • خانہ کعبہ کا خوبصورت خلائی نظارہ، حیرت انگیز تصویر وائرل