’پاکستان میں واحد عظیم لیڈر عمران خان ہیں‘، مریم نواز کی پرانی ٹوئٹ وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پاکستان کی سیاست میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے درمیان تناؤ اور سخت بیانات کا تبادلہ کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں رہنما ایک دوسرے پر برسوں سے تنقید کرتے چلے آ رہے ہیں، جہاں عمران خان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو ’بگڑی نواب زادی‘ جیسے القابات سے نوازتے رہے، وہیں مریم نواز بھی عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کرتی رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی محبت میں سرکاری نوکری چھوڑنے والے سلیمان شاہ راشدی عمران خان کے بارے میں اب کیا کہتے ہیں؟
تاہم حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ٹوئٹ گردش کر رہی ہے، جس میں مریم نواز نے 2012 میں عمران خان کی غیر متوقع طور پر کھل کر تعریف کی تھی۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کی گئی اس ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان کو نہ صرف ایک عظیم کرکٹر اور بہترین کمنٹیٹر قرار دیا بلکہ انہیں ’پاکستان کا واحد عظیم لیڈر‘ بھی کہا تھا۔
Yes, he is a great cricketer & an even better commentator! "@ktk_ahmad: @leoawi great leader only one in Pakistan… he is imran khan.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 21, 2012
مذکورہ ٹوئٹ ایک بار پھر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں پی ٹی آئی کے حامی اسے بڑے پیمانے پر شیئر کر رہے ہیں۔ صارفین مریم نواز کو یاد دلا رہے ہیں کہ وہ ماضی میں خود عمران خان کی مداح رہی ہیں، اور موجودہ سیاسی بیانیہ اس سے یکسر مختلف نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا مسئلہ حل کر دوں گا، عمران خان کی پیشکش
سوشل میڈیا پر اس وائرل ٹوئٹ نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں بعض حلقے اسے سیاسی مؤقف میں تبدیلی کا عکس قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ وقت اور حالات کے ساتھ بیانیے کا بدلنا سیاست کا حصہ ہے
نوشین نامی صارف نے کہا کہ مریم نواز نے عمران خان کو پاکستان کا واحد عظیم لیڈر مانا ہوا ہے، یقین نہ ہو تو ان کی ٹوئٹ دیکھ لو۔
سب دی ماں نے عمران خان کو پاکستان کا واحد عظیم لیڈر مانا ہوا ہے، یقین نہ ہو تو اسکی ٹوئیٹ دیکھ لو! ????#مشن_عمران_خان_کی_رہائی https://t.co/4I0HGziDvm
— Nausheen Peerwani (@NausheenPirwani) October 22, 2025
بلال بشیر لکھتے ہیں کہ یاد ماضی جب مریم نواز بھی عمران خان کو گریٹ لیڈر مانتی تھیں۔
یاد ماضی جب مریم نانی بھی عمران خان صاحب کو گریٹ لیڈر مانتی تھی https://t.co/uK6xxZnEgc
— Bilâl Bâshîr (@Bilalbashir_PTI) October 20, 2025
کئی صارفین حیرانی کا اظہار کرتے نظر آئے اور یہ سوال کیا کہ یہ واقعی مریم نواز کا اصل اکاؤنٹ ہے۔
پا @grok زرا مصالحہ لگا کر "وڈے بلب نال" روشنی پاؤ کیا واقعی یہ @MaryamNSharif کا اصلی اکاؤنٹ ہے جس میں وہ عمران خان کو عظیم لیڈر قرار دے رہی ہیں ؟؟؟ https://t.co/5aUpiPS2Ez
— Aamir Mughal ???????? (@aamirmughalpti) October 21, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی عمران خان عمران خان تعریف عمران خان وزیراعظم مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی عمران خان تعریف مریم نواز
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :