مریم نواز نے موبائل پویس سٹیشن ، لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کی پہلی موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا۔ موبائل پولیس سٹیشن میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور ری نیو کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسروں کے سپرد کیں۔ وزیراعلیٰ نے موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے سٹاف سے بات چیت کی اور ورکنگ کے بارے میں دریافت کیا اور موبائل پولیس سٹیشن سٹاف کو عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ موبائل پولیس سٹیشن میں لرنر، ریگولر لائسنس، تجدید، انٹرنیشنل لائسنس اور وویمن لائسنسنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میں ایف آئی آر کی رجسٹریشن بھی کرائی جاسکے گی۔ موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میں گرلز ایجوکیشن مراکز اور ورکنگ وویمن کو سروسز فراہم کرے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 33موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ مختلف اضلاع میں سروسز فراہم کریں گے۔ علاوہ ازیں مریم نواز کی ہدایت پر سموگ کے پیش نظر پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب سٹاف کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ماسک لازمی پہننے کا حکم دیا گیا۔ ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ سینئر افسر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کے لئے بھی ماسک پہننا ضروری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ
پڑھیں:
وزیراعظم، مریم نواز کا آج دورہ، گوجرانوالہ متوقع میگا پراجیکٹس کا اعلان ہوگا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آج گوجرانوالہ کا دورہ متوقع ہے۔ جلسہ گاہ سمیت تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اربوں روپے مالیت کے میگا پراجیکٹس کے اعلان کیلئے ممبران اسمبلی، قائدین و رہنما پر عزم ہیں، لذیز کھانوں سے تواضع، تاریخی فقیدالمثال استقبال کیلئے ''منوں''پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ چندا قلعہ فلائی اوورکا افتتاح کرنے کیساتھ رائل پام سٹی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب چیف منسٹرز ویژن ٹرانسپورٹ ٹی 30کے تحت بین الاقوامی معیار کا جدید اور ماحول دوست ماس ٹرانزٹ کو ریڈور منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان، ایم پی اے عمران خالد بٹ، سابق ایم پی اے عبدالرؤف مغل، سوشل میڈیا ہیڈ پنجاب کاشف صابر خان، رہنما محمد شعیب بٹ و دیگر نے جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔