کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکٹرک کے اوسط بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی پیداواری، ترسیلی اور سپلائی ٹیرف سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے کے تحت نیپرا نے کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39 اعشاریہ97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32 اعشاریہ37روپے فی یونٹ مقرر کر دیا ہے، یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی سے متعلق ہے۔نیپرا حکام نے کہا کہ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا کا سابقہ فیصلہ برقرار ہے، رائٹ آف کلیمز کی مد میں صارفین پر 50 ارب روپے کا بوجھ برقرار رکھا گیا ہے۔دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اورسپلائی بزنس کے متعدد پہلوں پر محیط ہے جبکہ کمپنی اس حوالے سے تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر آئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا،مالی بہتری کا بھی اعتراف پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک فی یونٹ
پڑھیں:
ریونیو بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب کا سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: ریونیو بڑھانے کے لیے حکومتِ پنجاب نے کئی مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور صوبے کی مالی خود کفالت کو مضبوط بنانا ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹس، لیگل ایکسپرٹس، اور ڈیٹا اینالسٹ شامل ہوں گے۔ اس یونٹ کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ریونیو کے حصول میں تیزی لانا ہوگا۔
دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ پی آر اے کا دائرہ کار بڑھا کر 30 اضلاع تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے 30 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
اضلاع کی سطح پر ریونیو امور کی مؤثر نگرانی کے لیے اے ڈی سی جی کو اضافی ذمہ داریاں تفویض کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پی آر اے نے ایک سہولت ایپ بھی متعارف کروا دی ہے، جس کے ذریعے شہری آسانی سے ٹیکس سے متعلق معلومات اور خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت دی ہے کہ ایماندار ٹیکس دہندگان کو بلاوجہ پریشان نہ کیا جائے، جبکہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے نئے 19 سیکٹرز شامل کرنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ٹیکس نظام میں شفافیت یقینی بنانے پر زور دیا اور ڈی جی پی آر اے معظم علی سپرا نے اجلاس میں ٹیکس اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔