Islam Times:
2025-10-21@21:54:29 GMT

کراچی کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

کراچی کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024ء تا 2030ء کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کیلئے غیر پائیدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاً صارفین پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ کے الیکٹرک نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے، جس میں کمپنی لاگو قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روپے فی یونٹ کے الیکٹرک نیپرا نے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ 

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کے شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ ​پہلے مرحلے میں چین کے تعاون سے حاصل کی گئی 87 نئی ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں شہر میں پہنچادیں گئیں۔

صدر سابق جی ٹی ایس اڈے پر الیکٹرک بسوں کے ٹرمینل کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا، ذرائع نے کہا کہ​ عام شہریوں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے گا جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے سفری سہولت مکمل طور پر مفت ہوں گی۔

راولپنڈی کے مختلف پوائنٹس پر الیکٹرک بسوں کے اسٹاپ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہیں، ​ابتدائی روٹس میں الیکٹرک بسیں روات سے موٹروے چوک سمیت 4 اہم اور گنجان آباد روٹس پر فوری سروس کا آغاز کیا جائے گا،​ یہ منصوبہ 84 کلومیٹر کے وسیع علاقے کو کور کرے گا۔

ذراہع کے مطابق ​بسوں میں وائی فائی، GPS ٹریکنگ اور موبائل چارجنگ پورٹس کی سہولت موجود ہوگی، ​فضائی آلودگی میں کمی اور ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

​راولپنڈی میں  آپریشنز اور چارجنگ انفراسٹرکچر کی تیاری سے مقامی سطح پر روزگار کے سینکڑوں نئے مواقع فراہم ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی
  • کےالیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے کی بڑی کمی
  • نیپرا کا فیصلہ مالی کارکردگی کو مشکل بنا دے گا:کے الیکٹرک
  • نیپرا نےکے الیکٹرک کا ٹیرف 7 روپے 60 پیسے کم کردیا، فیصلہ جاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ 
  • نیپرا نے کےالیکٹرک کا ٹیرف کم کردیا، صارفین کو بڑے ریلیف کی امید
  • ٹماٹر کی فی کلو قیمت 550 روپے تک جاپہنچی،سوشل میڈیا پر صارفین کا شدید رد عمل
  • ٹماٹر میں مرغی ڈالیں یا مرغی میں ٹماٹر؛ہوش ربا قیمتوں پر سوشل میڈیا صارفین برہم
  • آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے منفرد ریکارڈ کی فہرست میں شامل