پنجاب میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
موبائل پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائنس کے اجراء اور ری نیو کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا اور چابیاں متعلقہ افسران کے سپرد کیں۔
مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے عملے سے گفتگو میں انہیں عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔
موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ لڑکیوں کے تعلیمی اداروں اور ورکنگ ویمن کو سروسز فراہم کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔