گھر بیٹھےاسلحہ لائسنس کی تجدید کروانے کا طریقہ کار جانیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
خورشید رحمانی: گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کی تجدید اب نہایت آسان اور سہل ، نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی مدد سے شہری بغیر لائنوں میں لگے، موبائل فون کے ذریعے اپنی اسلحہ لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں۔
وفاقی اور پنجاب حکومت کی طرف سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کی تجدید اب گھر بیٹھے ممکن ہے۔شہریوں کو صرف اپنے موبائل فون پر پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی۔
اس ایپ کے ذریعے درخواست آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے، جس کے بعد تجدید کا عمل مکمل کیا جائے گا۔اس سہولت سے شہریوں کا وقت اور محنت دونوں بچیں گے اور تجدید کا عمل بھی تیز ہو گا۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لائسنس کی تجدید
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔