کراچی کے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ کلفٹن بوٹ بیسن میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان خودکو سرکاری ادارےکا افسر ظاہر کرکے تاوان وصول کرتے تھے۔

ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان نے ایک شہری سے 80 لاکھ روپےتاوان لیا جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، گرفتار ملزمان سےکار، واکی ٹاکی سیٹس، 3بلٹ پروف جیکٹس،4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ادھر خواجہ اجمیر نگری سے پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن سے لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے، لینس اور موبائل فون بر آمد کرلیےگئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، اغواء کی وارداتوں میں ملوث جعلی میجر ساتھیوں سمیت پکڑا گیا

ملزمان سے دو 30 بور کی پستول، گاڑی، چار وائرلیس سیٹ، چار موبائل فون اور تین بلٹ پروف جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے جعلی میجر بن کر شارٹ ٹرم اغواء کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت طلال افسر عرف میجر ظفر اور امام بخش کے نام سے ہوئی، ملزمان سے دو 30 بور کی پستول، گاڑی، چار وائرلیس سیٹ، چار موبائل فون اور تین بلٹ پروف جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان نے مدعی تاج الدین سے دو اقساط میں 80 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کیخلاف تاوان کا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں درج ہے۔ 

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان تھانہ بوٹ بیسن کے مقدمے میں بھی ملوث نکلے، طلال افسر عرف میجر ظفر پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ جعلی میجر ملزم طلال افسر کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ اور گلشن اقبال میں مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج کرلیے گئے۔ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق پیشہ ور جرائم پیشہ گروہ سے ہے، تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اغواء کی وارداتوں میں ملوث جعلی میجر ساتھیوں سمیت پکڑا گیا
  • کراچی: پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والے ملزمان برمی گینگ کے کارندے نکلے
  • کراچی؛ حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار
  • کراچی، شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • شہری کے قتل میں ملوث مفرور ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد
  • کراچی، پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں میں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
  • کراچی: کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد: سالے کو تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار