اس سے قبل حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں کی واپسی اور امداد کیلئے محفوظ راستہ دینے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ کے جنوبی علاقے میں حماس کی سرنگوں میں نو "دہشتگردوں" کو ہلاک کر دیا ہے، جس سے سرنگوں میں شہید ہونے والی فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ مشرقی رفح میں آپریشن کے دوران، فوجیوں نے 9 اضافی "دہشت گردوں" کو تلاش کیا، جنہیں زیر زمین دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے میں ختم کر دیا گیا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اب تک، مشرقی رفح میں زیر زمین دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 30 سے ​​زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں کی واپسی اور امداد کیلئے محفوظ راستہ دینے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی امریکہ، مصر، ترکی اور قطر کی ثالثی میں 10 اکتوبر کو عمل میں آئی تھی جبکہ اس کے بعد سے اسرائیل جنگ بندی کی سینکڑوں مرتبہ خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم