پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس اجراء کی پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے صو بے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کریگی۔ پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کا معاملہ بھی اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے صو بے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کریگی۔ پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کا معاملہ بھی اٹھایا جائیگا۔
ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق وفاق سے پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس جاری نہ کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا، جبکہ اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کو تفصیلات بھی جمع کروانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ اسلحہ لائسنس رکھنے والے ڈیلروں کا اسٹاک بھی دوبارہ چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور لائسنسی اسلحہ رکھنے والوں کو ایک ماہ میں تمام تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ اسلحہ لائسنس سے متعلق دیئے گئے اعدادو شمار غلط ہونے پر بھی سخت کارروائی کی جائیگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے پنجاب حکومت کی پالیسی کا فیصلہ کرنے کا گیا ہے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بطور اتحادی پارٹی حکومت کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس مسلم لیگ ن وعدوں پر عملدرآمد وی نیوز