جنگ غزہ میں 20 ہزار سے زائد طلباء اور 1 ہزار37 اساتذہ شہید
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
فلسطینی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کیخلاف 7 اکتوبر 2023 کے روز شروع ہونیوالی غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جارحیت میں ابتک 20 ہزار 58 طلباء شہید اور 31 ہزار 139 زخمی ہوئے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی رژیم کے سفاکانہ حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک شہید ہونے والے فلسطینی طلباء کی کل تعداد 19 ہزار 910 سے زائد اور زخمیوں کی تعداد 30 ہزار 97 ہے۔ فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق مغربی کنارے میں 148 طلباء شہید اور 1 ہزار 42 زخمی ہوئے ہیں نیز سفاک اسرائیلی فوج کی جانب سے 846 طلباء کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ فلسطینی وزارت تعلیم نے یہ اعلان بھی کیا کہ مجموعی طور پر فلسطینی اساتذہ و تعلیمی عملے میں سے 1 ہزار 37 افراد شہید اور 4 ہزار 740 زخمی ہوئے ہیں جبکہ مغربی کنارے میں 228 سے زائد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت تعلیم نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں 179 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ یونیورسٹی کی 63 عمارتوں کے ساتھ ساتھ 118 سرکاری اسکولوں اور انروا (UNRWA) کے ساتھ منسلک 100 سے زائد اسکولوں کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بناتے ہوئے شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس بیان کے مطابق قابض صیہونی رژیم نے کل 30 اسکولوں کو ان کے تمام اساتذہ اور طالب علموں کے ہمراہ سرے سے "مٹا" ڈالا ہے۔ فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں الجلیل کے جنوب میں واقع یطا اور طوباس میں واقع العقبہ میں 2 پرائمری سکولوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ 8 یونیورسٹیوں اور کالجوں کو بھی متعدد حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی وزارت تعلیم نے
پڑھیں:
پنجاب سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹ
---علامتی فوٹوپنجاب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، پولیس 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 423 غیرقانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت والے 6007، افغان سٹیزن کارڈ والے 10 ہزار 861 افراد شامل ہیں جبکہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں غیرقانونی طور پر مقیم 5 ہزار 41 غیر ملکی شامل ہیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب، عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیرقانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔
عثمان انور کے مطابق بین الاقوامی قوانین کے تحت غیرقانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدِنظر رکھا جا رہا ہے۔