عدالت نے صدر ایمپلائز یونین سی ڈی اے عامر خان کی معزولی کو غیر آئینی قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
عدالت نے صدر ایمپلائز یونین سی ڈی اے عامر خان کی معزولی کو غیر آئینی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے فاضل جج نے سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر کی معزولی، ایگزیکٹو کونسل کی کاروائی کو معطل کر دیا ۔ سی ڈی اے ایمپلائز یونین کی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میں یونین کے صدر کو عدم اعتماد کے ذریعے نکال دیا گیا تھا، جس پر صدر یونین نے صنعتی تعلقات ایکٹ 2012 کے تحت معزز عدالت میں معزولی کے خلاف کیس دائر کیا
جس پر فاضل جج نے فیصلہ سناتے ہوئے یونین کی کاروائی کو معطل کر دیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر عامر خان نے اپنے عہدیداران سمیت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے ایمپلائز یونین جمہوری اور آئینی تنظیم ہے کسی آوٹ سائیڈر کو مزدوروں کی تنظیم پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزدوروں کی نمائندگی اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔
میں یونین کا رجسٹرڈ صدر ہوں اور ملازمین کو حقائق سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری ہے ۔ کچھ عرصے سے نام نہاد جنرل سیکرٹری مزدوروں کے حقوق کا سودا کر رہا تھا ، سی ڈی اے انتظامیہ کے افسران کو بلیک میل کرتا تھا۔ کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا اور ملازمین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا تھا۔ جس پر میں نے حق کی آواز بلند کی ۔ میں تمام عہدیداران اور ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور کسی کو بھی غیر جمہوری طریقے سے شب خون نہیں مارنے دیا جائیگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دیدیے دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، وزیر اعظم مسلم لیگ ن نے آزاد جموں کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا چیئرمین سی ڈی اے سے صدر آغا خان یونیورسٹی سلیمان شہاب الدین کی ملاقات اپوزیشن اتحاد نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایمپلائز یونین سی ڈی اے
پڑھیں:
یورپی یونین کا روسی تیل و گیس پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ
لکسمبرگ میں منعقدہ اجلاس کے دوران یورپی یونین کے وزرائے توانائی نے پیر کے روز ایک مجوزہ منصوبے کی حمایت کی ہے، جس کے تحت جنوری 2028 تک روسی تیل اور گیس کی درآمدات کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، یہ اعلان یورپی یونین کی کونسل نے کیا۔
منصوبے کے مطابق، جنوری 2026 سے روس سے گیس کی نئی درآمدی معاہدوں پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ جون 2026 سے مختصر مدتی معاہدے ختم کیے جائیں گے۔ دوسری جانب جنوری 2028 تک طویل المدتی معاہدوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
https://Twitter.com/Daractenus/status/1980239608974545333
یہ قانون ابھی حتمی منظوری کے مراحل میں ہے، یورپی یونین کے رکن ممالک کو اب یورپی پارلیمان کے ساتھ اس قانون کے حتمی متن پر مذاکرات کرنے ہوں گے، کیونکہ پارلیمان نے ابھی تک اپنی پوزیشن واضح نہیں کی۔
یورپی یونین کا مقصد روسی توانائی پر انحصار کم کر کے ماسکو کی آمدنی کو محدود کرنا ہے، تاکہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے مالی وسائل حاصل نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے روس پر 18ویں پابندیوں کا اعلان کر دیا
فی الحال روس کی جانب سے یورپی یونین کو گیس کی 12 فیصد فراہمی ہو رہی ہے، جو 2022 میں یوکرین پر روسی حملے سے قبل 45 فیصد تھی، ان ممالک میں ہنگری، فرانس اور بیلجیم شامل ہیں جو اب بھی روسی گیس حاصل کر رہے ہیں۔
یورپی کمیشن نے یہ مجوزہ منصوبہ اس طرح تیار کیا کہ وہ ہنگری اور سلوواکیہ جیسے ممالک کی مخالفت کے باوجود منظور ہو سکے، کیونکہ یہی 2 ممالک اب بھی روسی تیل درآمد کر رہے ہیں۔
اس قانون کی منظوری کے لیے یورپی یونین کے 55 فیصد رکن ممالک کی حمایت درکار تھی، تاکہ ایک یا 2 ممالک اکیلے اس عمل کو روک نہ سکیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی آئل ریفائنری پر یورپی یونین کی پابندیاں، وجہ کیا بنی؟
منظور شدہ متن میں سمندری گزرگاہ سے محروم ممالک جیسے ہنگری اور سلوواکیہ کے لیے کچھ خصوصی رعایت کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو نے روسی توانائی کے خاتمے اور پابندیوں کی مخالفت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کے لیے یورپی یونین کا اتفاقِ رائے ضروری ہے۔
یاد رہے کہ سلوواکیہ نے ماضی میں روس پر عائد پابندیوں کے آخری پیکج کو بھی اسی معاملے کے باعث روک دیا تھا۔
مزید پڑھیں:چین اور بھارت پر روسی تیل خریدنے پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے، ٹرمپ کا یورپی یونین سے مطالبہ
علاوہ ازیں، یورپی یونین روس کے خلاف ایک نئے پابندیوں کے پیکج پر بھی بات چیت کر رہی ہے، جس کے تحت روسی ایل این جی کی درآمدات کو جنوری 2027 تک ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے پیر کے روز کہا کہ یہ نیا پابندیوں کا پیکج اسی ہفتے منظور کیا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تیل روس گیس یورپی یونین