کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن ایک نمبر پر تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر روند ڈالا۔

حادثے کے نتیجے میں دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جو موٹرسائیکل پر سوار تھا جبکہ بائیک چلانے والا شخص زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے پانی کے ٹینکر کے شیشے توڑے اور اُس کو آگ لگادی۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا جبکہ فائربریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پایا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ گاڑی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت 10 سالہ جاوید کے نام سے ہوئی۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق

 شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے چیک پوسٹ نمبر 5 صائمہ اپارٹمنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔

ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید نے بتایا کہ متوفی راہگیر تھا جسے سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور ٹکر مار کر فرار ہوگیا جبکہ فوری طور پر فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 18 سے 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

دریں اثنا لیاری ایکسپریس وے پر شام کے وقت ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق حادثہ عیسیٰ نگری لیاری ایکسپریس وے پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ متوفی راہگیر بتایا جاتا ہے جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور اس کی عمر 45 سال ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اورنگی میں حادثہ، چنگ چی ڈرائیور جاں بحق، مشتعل افراد نے ذمے دار ٹینکر جلا دیا
  • اورنگی ٹاؤن میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی میں پانی کا مصنوعی بحران، نااہلی کیوجہ سے کئی علاقوں میں 1 ہفتے سے فراہمی بند
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق
  • مانانوالہ: تیز رفتار کار سے تصادم میں 3 موٹرسائیکل سوار طالبعلم بھائی جاں بحق
  • کراچی، کاٹھور پل اور نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثات، دو نوجوان جاں بحق، دو زخمی
  • کراچی میں ٹماٹر چکن سے بھی مہنگا ہوگیا
  • کراچی میں ٹریفک گردی جاری، ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا، خاتون جاری بحق
  • یونان : ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق‘ متعدد زخمی