موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش ہونے کی توقع ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم
سرد رہے گا جبکہ سیالکوٹ اور گرد و نواح میں رات کے اوقات دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔
چترال، دیر،کوہستان، سوات، مالاکنڈ اور کرم کے بعض مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔
دوسری جانب کراچی میں خشک موسم، رات کے وقت خنکی اور دن میں گرمی کی وجہ سے دمہ، الرجی، بخار اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں، کچرا جلانے اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں دمہ، بخار، ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں
پڑھیں:
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نظر ہوگیا
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نظر ہوگیا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔
سیم کرن 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے چھ بولرز کا استعمال کیا گیا اور سب نے ہی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اننگز کے وقفے کے دوران تیز بارش شروع ہوگئی جو کافی دیر جاری رہنے پر امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
Sadly our first IT20 in New Zealand has been abandoned after heavy rain ☔️
We play the second match of the series on Monday morning (UK). pic.twitter.com/Arc88dZW26
دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اکتوبر جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔