امریکا میں طیارہ گھنے جنگل میں گر کر تباہ؛ باپ اور دوبیٹیاں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
امریکای ریاست مونٹانا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق باپ اور دو بیٹیاں مونٹانا کے شہر پولسن جانے کے لیے آنے والی ناگہانی سے بے خبر اپنے چھوٹے جہاز میں سوار ہوئے تھے۔
موسم کی خرابی کو نظر انداز کرتے ہوئے 62 سالہ امریکی شخص نے اپنی دو بیٹیوں کی ضد کی آگے ہار مان لی اور طیارے کو اُڑانے لگے۔
ایک انجن والا چھوٹا طیارہ فضا میں بلند ہوتا گیا اور موسم کی سختیوں کو چیرتا ہوا منزل مقصود کی جانب بڑھتا چلا گیا۔
تاہم کچھ ہی دیر بعد ان ہنستے مسکراتے خاندان کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا جس پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
جس کے دوران جہاز کا جلا ہوا ملبہ ایک گھنے جنگل سے مل گیا۔ موسم کی خرابی امدادی کاموں میں آڑے آتی رہی۔
کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد طیارے کے ملبے سے 62 سالہ مارک اینڈرسن، 22 سالہ لینی اور 17 سالہ ایلی کی لاشیں نکال لی گئیں۔
حادثے کی وجہ ممکنہ طور پر موسم کی خرابی ہوسکتی ہے تاہم تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موسم کی
پڑھیں:
ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، دو افراد جاں بحق
HONG KONG:ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک واقعے میں کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دو گراؤنڈ اسٹاف کے افراد جاں بحق ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق امارات کی پرواز EK9788 جو ایک بوئنگ 747-481 طیارہ تھا اور ترک کارگو ایئرلائن "ایئر ACT" کی ملکیت تھی، دبئی سے ہانگ کانگ پہنچ رہی تھی۔
طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:50 بجے شمالی رن وے پر لینڈنگ کے دوران ایک گراؤنڈ گاڑی سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے بعد دو گراؤنڈ اسٹاف اہلکار سمندر میں گر گئے جنہیں ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس اور عوامی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں افراد بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔
طیارے میں موجود چاروں عملے کے ارکان محفوظ رہے اور انہیں معمولی چوٹوں کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے باعث متاثرہ رن وے کو بند کر دیا گیا ہے، تاہم ایئرپورٹ کی باقی دو رن ویز بدستور فعال ہیں۔
ہانگ کانگ کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے صبح 10 بجے پریس کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
ریسکیو آپریشن میں ہانگ کانگ کی گورنمنٹ فلائنگ سروس کے ہیلی کاپٹرز اور فائر سروسز کے بحری جہازوں نے حصہ لیا۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق آج کے دن کم از کم 11 کارگو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ حادثہ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک نایاب واقعہ ہے کیونکہ یہ ایئرپورٹ عمومی طور پر اپنے بہترین حفاظتی ریکارڈ کے لیے جانا جاتا ہے۔