Jasarat News:
2025-12-05@13:00:46 GMT

ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری گودام میں آگ لگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251021-02-4
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سائٹ اے تھانے کی حدود ملنگ ہوٹل ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی، جس پر ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا۔ ترجمان کے مطابق کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ، آگ فیکٹری کے بیسمنٹ میں لگی تھی، جہاں فوم اور بجلی کے تار بڑی مقدار میں موجود تھے جس کے باعث شعلوں نے تیزی سے شدت اختیار کر لی۔ آگ کی شدت کے باعث دھواں زیادہ ہونے اور راستہ بند ہونے کے سبب ہیوی مشینری کی مدد سے دیوار گرائی گئی تاکہ فائر فائٹرز کو اندر داخل ہونے میں آسانی ہو۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے، مصطفی کمال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے جنیوا میں گاوی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کی، وزیر صحت نے انسدادِ پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات میں قابلِ ذکر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، وزارتِ صحت کے مطابق مصطفی کمال نے کہا کہ مربوط حکمتِ عملی کے نتیجے میں پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے، معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں نمایاں بہتری
ریکارڈ کی گئی ہے، زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی اور رسائی حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔وزیرِ صحت نے ای پی آئی اور پی ای آئی ٹیموں کے ساتھ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی انتھک محنت کو سراہا۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے، مصطفی کمال
  • کوئٹہ ،مزدور ائرپورٹ کے قریب ترقیاتی کام میں مصروف ہیں
  • ملک میں سونے کی قیمت مزید گرگئی
  • وحدت……………اقبال
  • کراچی، نیپا چورنگی حادثے میں معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • پورٹ قاسم کے قریب آٹو پارٹس فیکٹری میں آتشزدگی، پلاسٹک دانے کا بڑا ذخیرہ جل کر راکھ
  • کوئٹہ،شہری شدید ٹھنڈ کے باعث آگ پر ہاتھ تاپ رہے ہیں
  • خدا کرے…………اقبال
  • گورنر راج مسائل کا حل نہیں،ایمل ولی خان
  • کراچی، گاڑی میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والی 5 سالہ بچی دم توڑ گئی