ٹماٹر کی قیمت آسمان پر، عوام پریشان — 500 سے 600 روپے کلو تک جا پہنچی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
پاکستان میں مقامی فصل ختم ہونے کے بعد ٹماٹر نایاب ہونے لگے، اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ایران سے محدود مقدار میں درآمد شروع ہونے کے باوجود ٹماٹر 500 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
لاہور اور پشاور میں ٹماٹر 400 سے 500 روپے، وانا میں 400 اور بلوچستان کے شہر حب میں 500 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔ کراچی اور کوئٹہ میں آج کچھ کمی ضرور آئی، جہاں ٹماٹر 350 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، لیکن گزشتہ روز وہاں بھی قیمت 500 روپے تک تھی۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی فصل ختم ہونے، ایران اور افغانستان سے سپلائی متاثر ہونے اور طلب بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ادھر عام شہری مہنگائی سے سخت پریشان نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روزمرہ کے کھانوں میں استعمال ہونے والی بنیادی چیزیں اس قدر مہنگی ہو جائیں گی، کبھی سوچا بھی نہ تھا۔
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کی رسوئی کا بجٹ مزید نہ بگڑے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔